ایمسٹرڈم(نیوزڈیسک) ماہرین نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ سونے سے قبل ٹی وی دیکھنے یا موبائل فون کا استعمال کرنے والوں میں موٹاپے کا شکار ہونے کے زیادہ خطرات ہوتے ہیں۔بین الاقوامی طبی جریدے نیشنل اکیڈمی آف سائنس جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کی لیڈن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے محققین نے اپنی تحقیق میں ثابت کیا کہ موٹاپے میں اضافے کا براہ راست تعلق نیند سے ہوتا ہے، مصنوعی روشنی میں سونے یا پھر سونے سے قبل ٹی وی دیکھتے اور موبائل فون کا استعمال کرنے والے افراد میں چکنائی کو توانائی میں تبدیل کے والی بھوری چربی کے خلیات بری طرح متاثر ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے ان میں موٹاپے کی شکایت پیدا ہوجاتی ہے۔تحقیق سے منسلک سائنس دان سینڈر کوئج مین کا کہنا تھا کہ موٹاپے پر قابو پانے کے لئے یہ ضروری ہے کہ انسان سونے سے قبل مصنوعی روشنی کا کم سے کم استعمال کرے۔