اسلام آباد (نیوز ڈیسک )لیموں قدرت کا وہ انمول تحفہ ہے جو اپنے اندر بے شمار خوبیاں سموئے ہوئے ہے جب کہ اس کی مدد سے جلد، بال اور ناخن کو خوبصورت اور دلکش بنایا جاسکتا ہے۔لیموں کے رس سے جلد کو نکھاریئے: اکثر لوگ بالخصوص خواتین اپنے چہرے پر کیل مہاسوں اور کالے رنگ کے نشانات بن جانے سے سخت پریشانی رہنے لگتی ہیں اور اس کو دور کرنے کے لیے انتہائی مہنگی کریموں کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن لیموں کا رس یہ کام کم وقت اور کم خرچے میں کر دیتا ہے۔ لیموں کے چند قطرے لیں اور روئی کے ٹکڑے میں جذب کر کے اپنے چہرے پر لگائیں اور 20 منٹ بعد چہرہ دھو لیں اس عمل کو ایک دن چھوڑ کر دہرائیں آپ کے چہرے کے داغ اور کیل مہاسے دور ہوجائیں گے۔
اگر آپ کی جلد خشک اور رف ہے تو لیموں کے رس کے ساتھ اتنی ہی مقدار میں شہد ملا لیں اور اسے اپنے چہرے، ہاتھ اور پاو¿ں پر لگائیں، چند دن میں اس کے حیرت انگیز نتائج آپ کے سامنے ہوں گے۔ چہرے پر تازگی اور چمک لانے کے لیے بھی لیموں کے جوس اور ناریل کے پانی کو ملا کر چہرے ہر لگائیں اور روزانہ فیس واش کی طرح اپنے چہرے کو اس سے دھو لیں۔ کوہنیوں، ایڑھیوں اور پاو¿ں کے انگوٹھوں پر پڑ جانے والے کالے نشان ختم کرنے کے لیے جسم کے ان حصوں پر لیموں کے چھلکے مسلیں اس سے جلد ان نشانات سے چھٹکارا مل جائے گا۔
ناخنوں کی خوبصورتی کے لیے: عام طورپر خواتین بھربھرے اور پیلے ہوتے ناخنوں سے سخت پریشان ہوتی ہیں تو جناب اس کا بہت ہی آسان حل موجود ہے۔ لیموں کے جوس میں چند قطرے کسٹرڈ آئل یا بادام کا تیل ملا دیں اس مکسچر کو 20 منٹ تک لگا رہنے دیں اور بعد میں ہلکے گرم پانی سے دھولیں۔
صحت مند بالوں کے لیے: بالوں کے گرنے اور خشکی سے اکثر خواتین پریشان رہتی ہیں اور اس کے علاج کے لیے شیمپو اور کئی طرح کے تیل استعمال کرتی ہیں لیکن توقع کے مطابق نتائج حاصل نہیں کرپاتیں۔ لیموں کے رس میں اس کا حل موجود ہے، چند قطرے لیموں کا رس ہفتے میں 3 دن اپنے بالوں پر لگائیں جس سے آپ کے بال نہ صرف چمکدار بلکہ مضبوط بھی ہو جائیں گے۔
ہونٹوں کی خوبصورتی کے لیے: لیموں پھٹے ہوئے اور سیاہ ہونٹوں کو نہ صرف نرم بلکہ گلابی بنا دیتے ہیں، لیموں کے رس کو تھوڑی مقدار میں چینی کے ساتھ ملا کر اپنے ہونٹوں پر لگائیں تو جلد آپ کے ہونٹ نرم اور گلابی ہوجائیں گے۔
لیموں قدرت کا انمول تحفہ،جو اپنے اندر بے شمار خوبیاں سموئے ہوئے ہے
13
مئی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں