اسلام آباد (نیوزڈ یسک )اگر آپ کا یہ خیال ہے کہ آپ کے سوتے ہی آپ کا دماغ بھی مکمل طور پر سو جاتا ہے تو یہ خیال درست نہیں ہے کیونکہ ایک تازہ تحقیق کے مطابق نہ صرف دماغ معلومات کو محفوظ کرنے کا عمل جاری رکھتا ہے بلکہ بیرونی ماحول سے آوازیں بھی اکٹھی کرتا ہے اور فیصلہ سازی بھی کرتا ہے۔سائنسی جریدے’ کرنٹ بائیولوجی ‘ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جب طلباءکو مختلف اقسام کے الفاظ سن کر دائیں یا بائیںہاتھ سے بٹن دبانے کو کہا گیا تو جو عمل دماغ جاگتے ہوئے کرتا ہے وہ سوتے میں بھی کرتا ہے۔یہ طلباءجب سو گئے تو الیکٹروانسیفلو گرام کے ذریعے معلوم کیا گیا کہ جب دائیں ہاتھ والے الفاظ بولے گئے تو دماغ نے انھیں سن کر دائیں ہاتھ کو کنٹرول کرنے والے حصوں کو متحرک کر دیا اور اسی طرح بائیں ہاتھ کو کنٹرول کرنے والے دماغی حصے بھی نیند میں الفاظ سن کر متحرک ہوئے اگرچہ ہاتھوں میں حرکت پیدا نہیں ہوئی لیکن یہ ثابت ہو گیا کہ دماغ نیند کی حالت میں بھی بیرونی آوازیں سنتا ہے اور ان پر فیصلہ سازی بھی کرتا ہے۔شاید اس صلاحیت کو استعمال کر کے کبھی طلبائ نیند میں آڈیو بک کے ذریعے معلومات دماغ میں محفوظ کر سکیں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں