اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین کے بدلتے ہوئے سماجی اور اقتصادی حالات نے مردوں کی سوچ میں بھی تبدیلی پیدا کی ہے اور جہاں کبھی مردانہ طاقت کے لئے صرف خاص جڑی بوٹیاں استعمال کی جاتی تھیں اسی ملک میں اب مردانہ طاقت کے لئے استعمال ہونے والی انگریزی ادویات بے پناہ مقبول ہوچکی ہیں۔چین میں گزشتہ سال Pfizer کمپنی کی مشہور زمانہ مردانہ طاقت کی گولی کی خریداری میں 47فیصد اضافہ ہوا جو حیرت انگیز حد تک زیادہ قرار دیا جارہا ہے۔ امریکی ٹی وی ”بلوم برگ“ کے مطابق جنسی ادویات کی طرف بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ Pfizer کمپنی کی طرف سے چین میں بڑے پیمانے پر چلائی جانے والی آگاہی مہم اور بدلتے ہوئے سماجی و معاشی حالات ہیں۔کلینیکل سیکسالوجسٹ ماشیاآنیان کا کہنا ہے کہ چین میں اقتصادی حالات کی بہتری کے ساتھ ہی ورزش میں کمی، موٹاپے میں اضافے اور ذیا بیطس جیسے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان تمام مسائل کے اثرات جنسی صحت پر ہوتے ہیں اور انگریزی جنسی ادویات کی مقبولیت میں یہ عنصر بھی اہم کردار ادا کررہا ہے۔