منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

لال بیگ جراثیم پھیلاتے نہیں ختم کر تے ہیں: نئی تحقیق

datetime 11  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو ز ڈیسک )جدید تحقیق نے لال بیگ کے ڈراونے اور گھناونے تصور کو غلط ثابت کردیاہے۔ ایک ریسرچ سے پتا چلا ہے کہ یہ بدنام کیڑا جراثیم پھیلاتا نہیں، بلکہ ا±نہیں ختم کرنے کی قدرتی صلاحیت رکھتا ہے،اور لال بیگ کی یہی صلاحیت اب انسانوں کے کام آنے والی ہے۔ لال بیگ زمین پر تیزی سے رینگے یا ہوا میں ا±ڑے، اسے دیکھتے ہی خواتین چیخنے لگتی ہیں اور مرد بے اختیار اسے فنا کے گھاٹ ا±تارنے کیلئے جھپٹ پڑتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ گٹروں اور نالیوں سے نکلنے والے لال بیگ کو خطرناک جراثیم اور جان لیوا بیماریاں پھیلانے والا کیڑا سمجھا جاتا ہے ،لیکن اب لال بیگوں سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ آنیوالے چند سالوں میں یہ کئی بیماریوں کا علاج کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں اور ممکن ہے، آپ کو بعض ایسی دوائیں پینی پڑیں جو لال بیگ سے حاصل کئے گئے اینٹی بیکٹیریل مالیکیول سے تیار کی گئی۔20 سال سے برطانیہ اور امریکا میں تحقیق کرنیوالے ڈاکٹر نوید احمد خان نے لال بیگوں پر تحقیق کر کے ایک دلچسپ انکشاف سامنے لائے ہیں۔ ڈاکٹر نوید احمد خان کا کہنا ہے کہ صاف ماحول میں افزائش پانے والے لال بیگ کے دماغ میں 9 اینٹی بیکٹیریل مالیکیول ملے ہیں جبکہ گندگی میں پائے جانے والے لال بیگ کے دماغ میں ان کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔طبی ماہر کا کہنا ہے کہ کیمیکل کی تیاری کے بعد اس تحقیق کو دیگر جانوروں اور پھر انسانوں پر بھی آزمایا جائیگا، اس دوا کو مارکیٹ میں آئندہ 5سے 7برس میں متعارف کرایا جائیگا۔کامیاب تحقیق کے بعد طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں موثر اینٹی بائیو ٹکس کی ضرورت ہے۔ اس کیلئے ان جانداروں پر کام کیا جاسکتا ہے جن کا مدافعاتی نظام فطری طور پر مظبوط ہو۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…