منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

شادی کیا مردوں کو مو ٹا ہونے سے بچاتی ہے ؟

datetime 11  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ویسے تو شادی کے بہت سے فوائد ہیں لیکن اب ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ شادی کرنے سے آپ موٹاپے سے بچ سکتے ہیں۔
ایک حالیہ ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ شادی نہیں کرتے وہ ادھیڑ عمر ی میں موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں، ان کی نسبت شادی شدہ لوگ اس عمر میں موٹاپے سے محفوظ رہتے ہیں۔محققین نے اس تحقیق میں 150 لوگوں کے انٹرویوز کیے، تحقیق کاروں نے مشاہدہ کیا کہ شادی شدہ لوگوں کاوزن اگرچہ تھوڑا سا زیادہ ہو سکتا ہے لیکن وہ پھر بھی متناسب جسم کے مالک رہتے ہیں ، ان کے برعکس غیر شادی شدہ لوگ بہت زیادہ فربہ ہو جاتے ہیں۔
اس تحقیق میں شادی شدہ لوگوں کا جسمانی حجم 30سے 35کے درمیان دیکھا گیا جبکہ غیر شادی شدہ افرادکا حجم 35 سے کہیں زیادہ تھا۔ تحقیق میں شامل 113خواتین اور 40مردوں کی اوسط عمریں 47برس تھیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ جو لوگ اپنا لائف پارٹنر ڈھونڈنے میں ناکام رہتے ہیں وہ ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیںجس سے ان میں موٹاپے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ جیسے جیسے یہ لوگ موٹے ہوتے جاتے ہیں ان میں خوداعتمادی کا فقدان بڑھتا جاتا ہے اور انہیں لائف پارٹنر ملنے کے مواقع بھی کم ہوتے چلے جاتے ہیں۔پیراگ میں یورپین کانگریس میں پیش کی گئی اپنی تحقیق میں محققین نے لکھا ہے کہ موٹاپے کے حوالے سے شادی شدہ ہونا یا نہ ہونا مردوں اور عورتوں دونوں پر اثرانداز ہوتا ہے۔موٹاپا بڑھنے کے ساتھ ان لوگوں میں اپنا پارٹنر تلاش کرنے کی صلاحیت اور قوت ارادی کم ہوتی چلی جاتی ہے۔

مزید پڑھئے:انسا نوں کی بجائے سانپوں سے مساج کروا کے درد دور کر نے کا انوکھا طریقہ!

 

محققین نے لکھا کہ لوگوں کے کنوارے رہ جانے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں کیونکہ انسان کا معاشرے میں مقام و مرتبہ اوراس کی تعلیم ودیگر ایسے عوام پارٹنر تلاش کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…