اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تغیرات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے کاربن ڈائی آکسائیڈ سمیت کئِی مختلف زہریلی گیسوں کے اخراج کے باعث ہونے والی بے ترتیب موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ملیریا، ڈینگی بخار، دمہ اور الرجی کی مختلف بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور معاشی پیداور پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں