منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

صحتیابی کے بعد بھی ایبولا وائرس متاثرہ شخص کا پیچھا نہیں چھوڑتا

datetime 10  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ایبولا وائرس سے بچ جانے والے شخص کی آنکھوں میں یہ جان لیوا وائرس کئی ماہ تک موجود ہوتا ہے۔نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسین میں شائع تحقیق کے مطابق افریقی ملک سیرا لیون میں ایبولا کی روک تھام کے لئے کام کرنے والا ڈاکٹر جب خود اس وائرس سے متاثر ہوا تو اسے علاج کے لئے فوری طور امریکا بھیج دیا گیا جہاں 40 روز تک وہ زیر علاج رہا۔ اسپتال سے فارغ ہونے کے 2 ماہ بعد جب اس ڈاکٹر کی آنکھوں کا ٹیسٹ لیا گیا تو اس وقت بھی اس میں ایبولا وائرس کے اثرات پائے گئے۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایبولا وائرس سے نجات پانے والے شخص کی آنکھ سے نکلنے والے آنسوو¿ں اور آنکھ کی ڈھیلے سے جان لیوا وائرس کی تشخیص کے باوجود یہ وائرس خطرناک نہیں ہوتا لیکن اس کا تدارک ضروری ہے۔ دوسری جانب امریکا کی اموری یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے پروفیسر اسٹیون یہہ کا کہنا ہے کہ ایبولا وائرس سے بچ جانے والے افراد کو اس کے اثرات سے بچنے کے لئے مسلسل علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔واضح رہے کہ ایبولا کے باعث گذشتہ ایک سال کے دوران 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں افریقی ملک سیرا لیون، گنی اور نائجر میں ہوئیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…