اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

موسمی نزلہ اور بخار کا حل

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اگر آپ موسم گرما میں نزلہ زکام و بخار کا شکار رہتے ہیں تو دہی کو استعمال کرکے دیکھیں وہ ان تکلیف دہ امراض کی شدت کم کرنے یا ان سے بچاﺅ کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ وینڈیربلٹ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسین کی تحقیق کے مطابق دہی میں پائے جانے والے انسان دوست بیکٹریا نزلہ بخار کی شکایت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ تحقیق کے دوران جب ماضی کی 17 تحقیقی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا تو یہ معلوم ہوا کہ یہ انسان دوست پرو بائیوٹیکس نامی بیکٹریا کسی عام دوا کے مقابلے میں زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔ عام طور پر یہ نزلہ بخار کسی الرجی خاص طور پر پولن پاﺅڈر کا نتیجہ ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں ناک، آنکھیں اور گلا وغیرہ سوج جاتے ہیں اور ان میں خارش بھی ہونے لگتی ہے تاہم دہی کے استعمال سے مرض کی شدت میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نزلہ بخار میں دہی کے استعمال سے کوئی خاص مضر اثرات بھی صحت پر مرتب نہیں ہوتے۔ محققین کا کہنا ہے کہ دہی میں پائے جانے والے بیکٹریا ممکنہ طور پر خوف کے سفید خلیات پر اثر انداز ہوتے ہیں جو کہ ہمارے جسمانی دفاعی نظام کے اہم ہوتے ہیں تاہم ابھی اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…