پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

قدرتی مشروب کا استعمال آپ کو صحت کےسنگین مسائل سے نجات دلا سکتا ہے

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ناریل پانی کی افادیت سے کوئی انکار نہیں ہے اور دنیا بھر میں یہ مشروب بہت تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔مشرق بعید ہو یامشرق وسطیٰ،یورپ ہو یا امریکہ اس مشروب کے دیوانے ہر جگہ پائے جاتے ہیں۔اس کی مقبولیت جاننے کے لئے زیادہ مشق نہیں کرنی پڑتی بلکہ اس کے پینے کے بعد جو صحت میں مثبت تبدیلی واقع ہوتی ہے اور جس طرح یہ لوگوں کو خطرناک بیماریوں سے بچاتا ہے اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ناریل پانی ایک زبردست مشروب ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ ناریل پانی کو سات دن تک استعمال کریں تو یہ آپ کو پیشاب کی انفیکشن سے فوراًنجات دیتا ہے۔اس کے اجزاءپیشاب کی انفیکشن اور پیشاب کی نالیوں میں بیکٹیریاکے پھیلاﺅ کو روک کر آپ کو صحت مند بنا دیتے ہیں۔اس کے استعمال سے جسم میں پانی کی کمی دور ہونے کے ساتھ پیشاب بھی کھل کر آئے گا جس کی وجہ سے آپ کے گردے بھی ٹھیک طرح سے کام کریں گے اور مثانے اور گردوں کی پتھری کے امکانات بھی معدوم ہوجائیں گے۔اسی طرح اگر آپ کو سینے کی جلن کی شکایت ہے تو سات دن تک باقاعدگی سے ناریل پانی کا استعمال کریں جس سے معدے کی تیزابیت ختم ہوجائے گی۔آپ اس کو جی بھر کر پئیں کہ اس میں چکنائی کی بہت کم مقدار ہوتی ہے اور یہ بھوک کو کم کرتا ہے جس سے آپ کا وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔یہ مشروب نہ صرف آپ کو توانائی دے گا بلکہ یہ آپ کے تھارائیڈ گلینڈ ہارمونزکی پروڈکشن بڑھا کر آپ کے جسم پر خوشگوار اثر ڈالے گا۔ اگر آپ ہر صبح ایک کپ ناریل کا پانی پئیں تو یہ آپ کے الیکٹرولائیڈز میں بیلنس بہتر بنائے گی جس کی وجہ سے آپ کابلڈ پریشر کنٹرول میں رہے گا۔اس کے استعمال سے آپ کا مدافعتی نظام،معدہ، جگر،دل اور جلد کو تقویت ملتی ہے جس سے آپ صحت مند اور توانا رہتے ہیں۔ اگر آپ کو چکنی جلد، کیل مہاسوں اور دانوں کی شکایت ہے تو تھوڑی سی روئی کو ناریل پانی میں بھگو کر منہ پر لگائیں،آ پ کا چہرہ نرم وملائم اور چمکدار ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…