اسلام آباد (نیو ڈیسک ) امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں ثابت ہو اہے کہ چاکلیٹ اور دیگر میٹھی چیزوں کا زیادہ استعمال دماغی صحت کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم میں شکر کی زیادہ مقدار سے دماغی مرض الزائمر کے لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جب کہ یہ ڈیمینشیا کا بھی باعث بنتا ہے۔ چوہوں پر کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خون میں شکر کی اضافی مقدار سے دماغی خلیوں کو نقصان پہنچتا ہے جس سے یادداشت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ ماہرین کے نزدیک میٹھی اشیاءکا حد سے زیادہ استعمال دماغ کے کام کرنے کی صلاحیت اوراس کی ساخت کو بھی متاثر کرتا ہے جس سے دماغ کی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق خون میں شکر کی مقدار اور سطح کو نارمل حالت میں رکھ کر اس بیماری کو روکنے کی کامیاب کوشش کی جاسکتی ہے اس کے علاوہ ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنا بھی لازمی ہے کیونکہ ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے دماغ میں گلوکوز کی فراہمی کے تناسب میں گڑ بڑ پیدا ہوجاتی ہے۔