ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بے خوابی کے شکارافراد کے لیے نئی پیشکش جو صرف 60سیکنڈ میں سوئیں

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو زڈیسک ) دنیا کی بڑی آبادی بے خوابی کی شکار ہے اور ایسے افراد رات بھر کر کروٹیں بدلنے کے بجائے نشہ آور ادویات لینے پر مجبور ہوتے ہیں تاکہ وہ چین کی نیند سو سکیں تاہم ماہرین نے ان دواو¿ں کو جسم کے تمام عضو کے لیے خطرناک قرار دیا ہے اور ان کے لیے ایک ایسا طریقہ متعارف کرادیا ہے جس سے وہ صرف ایک منٹ میں نیند کی آغوش میں جاسکتے ہیں۔امریکی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے متعارف کرائے گئے طریقے سے کوئی بھی شخص صرف 60 سیکنڈ میں نیند کی آغوش میں جاسکتا ہے اور اس کے لیے کسی نسخے اور دواو¿ں کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ سائنسدانوں کی جانب سے اس طریقے کو 4، 7 اور 8 سانس کی مشقیں کہا گیا ہے جسے انسان کے اعصابی نظام کے لیے قدرتی سکون آور دوا کہا جارہا ہے جب کہ ان مشقوں کے لیے کسی قسم کے سامان کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔سائنسدانوں کےمطابق ان مشقوں کے لیے سب سے پہلے طریقے میں منہ کے ذریعے پوری سانس ایک زوردار آواز کے ساتھ خارج کریں، دوسرے مرحلے میں منہ بند کرکے ناک کے ذریعے دھیرے دھیرے سانس لیں اور ذہن میں چار تک گنتی گنتے ہوئے سانس لیتے رہیں اس کے بعد سانس روک کر رکھیں اور 7 تک گنتی گنیں اور یہ مدت پوری کرنے کے بعد منہ کے ذریعے پوری سانس خارج کردیں اور دوبارہ وہی تیز آواز نکالیے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عمل میں خیال رہے کہ ناک کے ذریعے آہستہ سے سانس لیں اور منہ کے ذریعے زوردار آواز کے ساتھ سانس باہر خارج کریں جب کہ اس پورے عمل میں زبان کی نوک ایک ہی پوزیشن میں رکھیں اور اس عمل کو 3 مرتبہ دوہرائیں۔ماہرین کے مطابق یہ طریقہ قدیم ہندی تکنیک ”پرانایاما“ سے لیا گیا ہے جو قابل عمل ہے اس عمل سے پھیپھڑوں میں آکسیجن اچھی طرح بھر جاتی ہے جو آپ کے اندر سکون کو بڑھاتی ہے اور آپ کے اعصاب کو آرام دے کر نیند لاتی ہے۔ ماہرین کے نزدیک اس عمل سے چند ہفتوں بعد لوگ اس کے ماہر ہوجاتے ہیں اور ایک منٹ میں بھی نیند لاسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…