اسلام آباد(نیوزڈیسک)اکثر سنا ہوگا کہ بیویاں اپنے شوہر کے لئے مختلف مسائل کا باعث بنتی ہیں لیکن اب ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر بھی اپنی بیویوں کے لئے بیماری کا باعث بنتے ہیں۔وہ بیوی کو موٹا کرتے ہیںSouthern Methodistیونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شادی کے بعد آپ جتنا مرضی کوشش کرلیں خواتین موٹی ہوجاتی ہیں۔جس کی وجہ تحقیق کار یہ بتاتے ہیں کہ خواتین شادی سے قبل اچھے رشتے کے لئے اپنے وزن پر توجہ دیتی ہیں لیکن شادی کے بعد ان کی توجہ بٹ جاتی ہے جس کی وجہ سے ان کا وزن بڑھ جاتا ہے۔وہ آپ کو زیادہ مشروبات پلارہا ہے
American Sociological Associationکے محققین کا کہنا ہے کہ اگر خواتین کے شوہر مشروبات کے شوقین ہوں تو ان کی بیویاں بھی مشروبات کا زیادہ استعمال شروع کردیتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جب مرد شادی کرتے ہیں تو ان کی مشروبات کی عادت تو پہلے جیسی رہتی ہے لیکن خواتین کی عادات میں تبدیلی واقع ہوتی ہے اور وہ زیادہ مشروبات پینے لگتی ہیں جس سے ان کا وزن تیزی سے بڑھتا ہے۔
ان کے چہرے کے بال اور آپ کی جلداگر آپ کے شوہر کو روز شیو کرنے عادت نہیں ہے تو پھر اس کے چہرے کے بال جب آپ کے چہرے سے مس ہوں گے تو اس سے سنگین جلدی مسائل جنم لیںگے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چہرے کے بال اور جسم کے دیگر حصوں کے بالوں میں کافی فرق ہوتا ہے جبکہ چہرے کے بالوں کے ذریعے انفیکشن ہونے کا زیادہ امکان ہے۔
مزید پڑھیے:بیضہ دانی کے سرطان کے خلاف جنگ کو تقویت
بحث کی وجہ سے زخموں کا دیر سے مندمل ہوناامریکی ریاست اوہائیو کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اگر میاں بیوی کے درمیان بہت زیادہ لڑائی ہوتو پھر خواتین کے زخم دیر سے بھرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ oxytocinہارمون ہمارے جسم میں زخموں کو جلد مندمل کرتا ہے اور جب میاں بیوی میں ناچاقی ہوجائے تو oxytocinہارمون کا اخراج کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے زخم دیر سے ٹھیک ہوتے ہیں۔الرجی ہونے کا امکان کچھ خواتین کو یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ ازدواجی تعلقات میں انہیں الرجی ہوجاتی ہے۔امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکہ میں 40ہزار خواتین اس مسئلے کا شکار ہیں۔شوہر کا دائمی زکام آپ کی نیند برباد کردے گاکئی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اگر شوہر کو مستقل زکام ہو تواس کی وجہ سے خواتین کی صحت اور نیند پر برا اثر پڑتا ہے۔محققین کا دعویٰ ہے کہ شوہروں کی وجہ سے خواتین کو نیند کی کمی کا سامنا رہتا ہے جس سے کئی طرح کے مسائل جنم لیتے ہیں۔وہ آپ کا دل تباہ کردے گامشی گن سٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جن خواتین کا اپنے شوہروں کے ساتھ تعلق اچھا نہ تھا یا ان کی آپس میں ناچاقی رہتی تھی، ان خواتین کو دل کی بیماریوں کا سامنا تھا جبکہ اسی عمر کی خواتین جو اپنے شوہروں کے ساتھ خوش تھیں انہیں اس طرح کے مسائل کم تھے۔