منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بے خوابی کے شکار افراد میں درد برداشت کرنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے، تحقیق

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) کسی بھی دائمی درد کے مریض کو چاہئے کہ وہ اپنی نیند پر توجہ دے کیوں کہ ایک طبی تحقیق کے مطابق جو افراد بے خوابی کا شکار ہوتے ہیں ان کا جسم درد کے معاملے میں کافی حساس ثابت ہو سکتا ہے۔جدید تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو بے خوابی کا شکار ہیں اورانہیں کوئی دائمی درد بھی لاحق ہوتو ان کے سونے جاگنے کے معمول کے ربط میں خرابی کے باعث ان کو لاحق درد شدت اختیار کرسکتا ہے،نارویجین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ برجن کے بورج سیورسٹن کہتے ہیں کہ ایسے افراد کو چاہئے کہ اپنی نیند اور آرام کا خاص خیال رکھیں۔ایک تجربے کے دوران دائمی درد میں مبتلا افراد کے ہاتھ ٹھنڈے پانی میں ڈالے گئے اوروہ افراد جنہوں نے اپنے ہاتھ جلد باہر نکال لئے ان میں درد برداشت نہ کرنے کی صلاحیت میں کمی کی نشاندہی کی گئی اورایسے افراد میں بے خوابی کا مرض بھی پوری طرح موجود تھا جب کہ وہ افراد جنہوں نے اپنے ہاتھ دیر تک ٹھنڈے پانی میں رکھے ان میں درد کی شدت برداشت کرنے کی صلاحیت زیادہ تھی۔واضح رہے کہ لائیو سائنس کی ایک رپور ٹ میں کہا گیا ہے کہ ناروے میں 1974 سے شروع ہونےوالی تحقیق کے مطابق اب تک 10 ہزار بالغ افراد کی جسمانی حساسیت پر تحقیق کی جا چکی ہے جن میں سے 10.5 فیصد افراد کو بے خوابی کی شکایت ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…