منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

فریج میں رکھے سیب آپ کے مو ٹاپے کا باعث

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) مثل مشہور ہے کہ روزانہ کا ایک سیب معالج سے دور رکھتا ہے لیکن ایک ماہر کا دعویٰ اس سے کچھ مختلف ہے۔ ان کا خیال ہے کہ آپ کے فریج میں رکھے سیب ہی دراصل آپ کے موٹاپے کا اصل سبب ہیں۔ فریج میں رکھے سیبوں کے موٹاپے سے تعلق کے حوالے سے آپ کے تمام قیافے غلط ہیں کیونکہ سیب فریج اور موٹاپے کے بیچ وہ تعلق ہرگز نہیں جو آپ سمجھ رہی ہیں۔ دراصل ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ پھل اور کچی سبزیاں بطور سلاد استعمال کے لئے لے تو آتے ہیں تاہم انہیں بھوک لگنے پر کھانا یاد نہیں رہتا اور وہ سامنے کیبنٹ میں دھرے چپس یا نمکو پر ہاتھ صاف کرجاتے ہیں۔ اس طرح آپ کے فریج میں موجود غذائیت سے بھرپور پھل سبزیاں بھی آپ کے موٹاپے کا سبب بن جاتے ہیں کیونکہ وہ آپ کی نظروں سے دور فریج کے نچلے خانے میں چھپے ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر موسم اجازت دے تو پھلوں کو فریج میں محفوظ کرنے کے بجائے ڈائننگ پر کسی ٹوکری میں سجا کے رکھیں تاکہ آپ کی نظر پڑے اور آپ انہیں کھا سکیں اور اگر موسم کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں ہے تو بھی انہیں، چھیل کے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹیں اور فریج کے اوپری خانوں میں رکھیں تاکہ آپ کو انہیں کھانا یاد رہے۔صرف سیب ہی نہیں بلکہ گھر میں موجود کچھ دیگر اشیا بھی اسی بالواسطہ طریقہ سے موٹاپے کا باعث بن سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ کے پاس کھانے پینے کا سامان کیبنٹس میں رکھنے کی گنجائش نہیں اور آپ انہیں کچن کاو¿نٹر پر رکھ رہی ہیں تو اپنے وزن میں اضافے کیلئے تیار ہوجائیں کیونکہ یہ اشیا جب بھی آپ کو دکھائی دیں گی، آپ کا لامحالہ انہیں کھانے کا جی چاہے گا۔موسم سرما میں ہیٹر کو تیز جلانا بھی موٹاپے کا باعث ہوسکتا ہے کیونکہ ایسے میں اسے جسم کو گرم رکھنے کیلئے اضافی حرارے جلا کے توانائی پیدا کرنے کی ضرورت معلوم نہیں ہوتی ہے جس کی وجہ سے میٹابولزم بھی سست پڑجاتا ہے۔
ورزش کا سامان خریدنے کے بعد اسے کسی کونے میں مت رکھیں، آپ کی ورزش کا سامان گھر میں سامنے ہونا چاہئے جہاں تک آپ کی ہر وقت پہنچ ہو، اگر یہ سٹور یا پھر تہہ خانے میں ہوگا تو وہاں جا کے ورزش کرنے کے خیال سے ہی آپ کی جان جائے گی اور یوں اس مشینری پر پیسہ خرچ کرنے کا مقصد فوت ہوجائے گا۔ایسے دوست بنائیں جو صرف کھانے پینے کے شوقین نہ ہوں کیونکہ انسان جس قسم کے ماحول میں رہتا ہے، ویسے ہی کرتا ہے، اگر آپ کے دوست ہروقت کھانے پینے پر توجہ دیں گے تو آپ کا اپنا منہ بند رکھنا بے حد مشکل ہوگا۔ نیند کی کمی کی وجہ سے جسم سے ایسے ہارمونز خارج ہوتے ہیں جن کی وجہ سے جنک فوڈ لینے کا جی چاہتا ہے، یہ کیفیت اس وقت جاری رہتی ہے جب تک نیند آپ پر غالب رہے، اس لئے صبح جاگنے کے بعد پہلا کام کھڑکیاں دروازے کھولنے کا کریں تاکہ مناسب روشنی اندر آئے اور آپ کا جسم حراروں کو توانائی میں بدلنے کا آغاز کرے۔ پورا کھانا اپنے سامنے رکھ کے کھانے مت بیٹھیں، باورچی خان سے جا کے کھانا نکالنے یا پھر فریج سے چیز نکال کے گرم کرنے کا جھنجھٹ کھانے کی طلب میں دس فیصد تک کمی کرسکتا ہے۔شام ہوتے ہی بستر بچھا کے ہیٹر ہرگز مت جلائیں، اس طرح آپ کھانا کھانے کے فوری بعد بستر میں گھسنے کیلئے بیتاب ہوں گی۔ بستر لگانے کا کام کھانے کے بعد کیلئے رکھیں، اس طرح آپ کو تھوڑا چلنا پھرنا بھی پڑے گا۔ اپنے گھر سے ٹی وی کی تعداد اور ٹی وی پر دیکھے جانیو الے پروگرامز کی تعداد کم کریں۔ اس طرح آپ اپنے کھانے کے عمل پر زیادہ بہتر توجہ دے سکیں گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…