اسلام آباد (نیوزڈ یسک ) خواتین فطرتاً جلد پریشانی کا شکار ہوجاتی ہیں۔ اس کی وجہ ان کے جسم میں موجود سٹریس ہارمونز ہیں جو بعض اوقات انہیں ایسے اندیشوں میں بھی مبتلا کردیتے ہیں جن پر ان کا کسی صورت بھی کوئی کنٹرول نہیں ہوتا ہے مثال کے طور پر سٹاک ایکسچنج کے گرتے اٹھتے ریٹس یا پھر پسندیدہ ٹیم کی شکست بھی انہیں کبھی کبھار اس قدر مایوسی اور دباو¿ میں دھکیل دیتی ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دراصل اس شکست کی وجہ وہ خود ہیں۔ فطرت نے خواتین کی طبیعت کو شائد اس لئے حساس بنایا ہے کہ انہیں ماں کے رتبے پر بھی فائز کیا لیکن اس حساسیت کو غیر ضروری حد تک بڑھنے نہ دیں کیونکہ اس طرح یہ آپ کے روزمرہ کے معمولات پر بھی اثر ڈال سکتی ہے اور کوشش کریں کہ کم از کم بھی مندرجہ ذیل امور پر ہرگز غور مت کریں کیونکہ یہ آپ کے بس میں نہیں ہیں۔موسم کے بارے میں آپ خواہ اچھا سوچیں یا برا، یہ آپ کے چاہنے سے تبدیل نہیں ہوگا۔ اگر قدرت تیز دھوپ کی جگہ بادلوں سے ڈھکے آسمان کا ارادہ رکھتی ہے تو آپ اسے روک نہیں سکتی ہیں، اس لئے دعائیں کرنے اور دعائیں رد ہونے پر مایوسی کے بجائے اپنے منصوبے بناتے ہوئے اس جانب دھیان دیں کہ موسم میں اچانک تبدیلی کی صورت میں آپ کیا کریں گی؟ اگر آپ گھر سے باہر لان میں ایک تقریب کا اہتمام کررہی ہیں تو دعائیں مانگنے کے ساتھ ساتھ بہتر ہو کہ اگر آپ ایک چھت کا بندوبست بھی کر رکھیں تاکہ بارش کی صورت میں بدمزگی کے بجائے اسے تانا جاسکے۔کچھ جذباتی خواتین بچوں کے معاملے میں بھی غیر معمولی حساسیت کا شکار ہوتی ہیں، انہیں لگتا ہے کہ جس طرح کسی روبوٹ میں احکامات کو فیڈ کیا جاسکتا ہے، اسی طرح وہ بچوں کو اپنے اشاروں پر نچا سکتی ہیں۔ بچوں کو کہنا ماننا سکھائیں لیکن یہ توقع نہ کریں کہ وہ سو فیصد آپ کی مانیں گے۔ اس طرح آپ بچوں کی حرکتوں پر زیادہ پریشان بھی نہ ہوں گی۔نوکری کی تلاش خواہ خود آپ کو ہو ، آپ کے شوہر کو ہو یا پھر آپ کے بیٹے۔ مارکیٹ میں دستیاب نوکریوں کیلئے دی جانے والی تنخواہیں، یہ نوکریاں پیش کرنے والی کمپنیز اور ان کے دفاتر کا مقام سمیت کچھ بھی آپ کے قابو میں نہیں ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اپنے خوابوں کو پورا کرنا چاہئے لیکن اس حقیقت کو بھی ذہن میں رکھنا چاہئے کہ آپ کے خواب حقیقت پر مبنی ہوں اور آپ متبادل کے لئے تیار ہوں۔ ان امور پر پریشانی کے بجائے اپنی، سی وی ، انٹرویو کی مہارت جیسے امور پر غور کریں۔ہر رشتے میں کچھ نہ کچھ خامیاں ہوتی ہیں لیکن ساس بہو کے رشتے میں ساس یا بہو کی معمولی سی غلطی پر بھی رائی کے پہاڑ والا معاملہ ہوجاتا ہے۔اگر آپ کی ساس کوئی ایسی بات کہہ ڈالتی ہیں جو کہ آپ کو پسند نہیں آتی ہے تو اس پر دباو¿ لینے کے بجائے یہ سوچیں کہ آپ انہیں نہیں قابو کر سکتی ہیں البتہ اپنے ردعمل کو قابو میں رکھ سکتی ہیں۔ اسی طرح شوہر کا بھی معاملہ ہے کہ جس میں آپ انہیں قابو میں نہیں کرسکتی ہیں کہ وہ ہر چیز آپ کے نقطہ نگاہ سے سوچیں۔ اس کے بجائے ان کے نظریئے سے چیزوں کو دیکھنے کی عادت ڈالیں۔اس طرح ان کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ چیزوں کو آپ کے نظریئے سے دیکھنا شروع کریں۔دیگر گاڑیوں میں موجود ڈرائیور حضرات کی غلطیوں پر اپنا خون جلانا بھی خواتین کا پسندیدہ مشغلہ ہے، اس سے آپ انہیں درست نہیں کرسکتی ہیں، البتہ اپنی ڈرائیونگ سے ان تمام خرابیوں کو دور کرسکتی ہیں جنہیں دوسروں کو دوہراتے دیکھ کے آپ کو کوفت ہوتی ہے۔قدرت نے آپ کو جس جسمانی ساخت میں ڈھالا ہے، اس میں سے کچھ ہی چیزیں آپ کے اپنے قابو میں ہوسکتی ہیں۔ آپ اپنے بالوں کا رنگ، آنکھوں کا رنگ اورچہرے کا رنگ تبدیل کرسکتی ہیں لیکن آپ اپنی جائے پیدائش اور اپنے والدین کو تبدیل نہیں کرسکتی ہیں، اس لئے اس پر شرمانا اور جھجھکنا چھوڑیں اور اعتماد کے ساتھ دنیا کا سامنا کرنا سیکھیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا



















































