اسلام آباد(نیوز ڈیسک )جس طرح کینسر کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے اسی طرح اس کے علاج اور سدباب کے لیے بھی سائنسدانوں کی کوششیں بھی تیز ہوگئی ہیں جس کے بعد امریکی سائنسدانوں نے ایسا ٹیسٹ تیار کر لیا ہے جس کی مدد سے 13 سال قبل ہی کینسر کی بیماری کا پتا لگایا جا سکتا ہے۔ امریکی سائنسدانوں کے مطابق کینسر کی تشخیص کے لیے تیار کردہ نیا ٹیسٹ نہ صرف 100 فیصد درست نتائج دیتا ہے بلکہ 13 سال قبل ہی انسانی جسم میں کینسر کی موجودگی سے متعلق آگاہی فراہم کردیتا ہے جس کے بعد جسم میں انتہائی معمولی تبدیلیوں کے رونما ہونے سے اس بات کا پتا لگایا جا سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈی این اے کو توڑ پھوڑ سے بچانے کے لیے کروموسومز کے کناروں پر بنے حفاظتی کیپ کا کمزورہونا اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا اس بات کا پتا دیتا ہے کہ جسم میں کینسر کی بیماری پیدا ہونا شروع ہوگئی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نئے ٹیسٹ سے اس کا 100 فیصد درست پتا لگایا جا سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق کروموسومز کی یہ کیپس جسے ٹیلومرزکہا جاتا ہے اپنے اصل سائز سے چھوٹے ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور کینسر کی بیماری پیدا ہونے سے 4 سال قبل ان کے چھوٹے ہونے کا عمل رک جاتا ہے۔ نارتھ ویسڑن یونیورسٹی کے ایک ماہر پروفیسر کا کہنا ہے کہ ٹیلو مرز کے اس پیٹرن کا بننا کینسر کے بیدار ہونے کا اشارہ دیتا ہے جب کہ اس پیٹرن اورکینسر کی تمام اقسام میں مضبوط تعلق نظر آتا ہے اور اس ٹیسٹ سے کینسر کو بروقت ڈائگنوسٹ کیا جاسکتا ہے۔تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے 13 سال کے دوران 792 افراد کا مشاہدہ کیا جس میں سے 135 افراد میں مختلف اقسام کے کینسر کی تشخیص ہوئی، اس دوران ان لوگوں میں ٹیلومرز تیزی سے چھوٹے ہونا شروع ہوئے تاہم بیماری سے 4 سال قبل ٹیلومرز کے چھوٹے ہونے کا عمل رک گیا۔ ماہرین کے مطابق سیل کی تقسیم کے ساتھ ہی ٹیلومرز مزید چھوٹے ہوجاتے ہیں اور یہ عمل بڑی عمر کے لوگوں میں زیادہ تیزی سے ہوتا ہے۔تحقیق کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس عمل سے یہ پتا چل جاتا ہے کہ کینسر کس طرح سیل کو ہائی جیک کرتا ہے جب کہ اس ٹیسٹ سے یہ امید بھی پیدا ہوگئی ہے کہ اب کینسر کا علاج اس طرح ممکن ہو سکے گا کہ اس کے نتیجے میں جسم کے صحت مند سیل کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
خانیوال میں مبینہ طور پر غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
-
وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
نئے بجٹ میں تنخواہ دارطبقے اور پنشنرزکی تنخواہوں میں اضافے کا امکان
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں میجر سرجری
-
معروف ٹک ٹاکر حکیم بابر کو مبینہ طور پر شربت میں زہریلی چیز پلا دی گئی، اسپتال منتقل
-
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 250 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ
-
لکڑی کا تختہ
-
یکم جون سے گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی! الرٹ جاری
-
پوجا بھٹ نے اپنے باپ مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف کردیا
-
اقرار الحسن نے عمران خان سے معافی مانگ لی
-
ملک میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
پسند کی شادی کرنیوالا لڑکاہلاک، لڑکی کی ٹانگیں توڑ دی گئیں
-
امریکہ اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا، صدر ٹرمپ کے دستخط کا انتظار
-
عید کے موقع پر تصویر بنانے کے بہانے بلا کر مبینہ طور پر زہریلی چیز پلائی گئی،شکر ہے میری بیوی نے جوس...



















































