واشنگٹن(نیوزڈیسک )امریکی تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ مشروبات میں فروکٹس (شکرکی ایک قسم) کی زیادہ مقدار دل کی بیماریوں کے خطرات بڑھا دیتی ہے۔سائنسی جریدے ‘امریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن’ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق مشروبات میں فروکٹس کی مقدارزیادہ ہونے کے باعث دل کی بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا ڈیوس سے منسلک محقق کیمبراسٹین ہوپ کہتی ہیں کہ مشروبات میں شکر کی اضافی مقداراورصحت کے ممکنہ سنگین نتائج کے درمیان براہ راست تعلق ہوتا ہے اور فروکٹس والے مشروبات سے دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔دوسری جانب برطانوی ماہرغذائیت زوئی ہارکومب کا کہنا ہے کہ شکر کا غذا کے طورپربے جا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضرہے جب کہ شکر کا زیادہ استعمال کرنے والے غذائی اجزائ سے محرومی کے ساتھ ساتھ موٹا پے کا شکاربھی ہوجاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فروکٹس والے مشروبات کے صرف 2 ہفتے کے استعمال سے ہی دل کی بیماریاں پیدا ہونے کے خطراب بڑھ جاتے ہیں۔آسٹریلین ماہرین طب کا کہنا ہے کہ مشروبات کے استعمال سے نوجوانوں میں سست روی اور یاداشت کمزور ہونے کے امکابات بڑھ جاتے ہیں جب کہ امریکی سائنسدانوں کے مطابق شکر کا ضرورت سے زیادہ استعمال ذہنی تناو کا باعث بنتا ہے۔