کراچی (نیوزڈیسک) ٹی 20قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہدخان آفریدی نے ٹی 20ورلڈکپ 2016کے بعد تینوں فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیااور عمران خان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ کراچی میں بھی ایک کینسر ہسپتال کی تعمیرکریں۔شاہد آفریدی نے کینسر کے مرض میں مبتلاءبچے کے علاج کے لیے پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق کپتان عمران خان سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں بھی شوکت خانم کینسر ہسپتال بنائیں ، میرے والد کو بھی کینسر کا مرض تھا۔ا±نہوں نے کہاکہ کبھی سوچاہی نہیں تھاکہ پاکستان کے لیے کھیلوں گا، عالمی کرکٹ تبدیل ہورہی ہے ، پاکستان کو بھی آگے بڑھناہوگا، زمبابوے کی آمد پاکستان کرکٹ کیلئے خوش آئند ہے۔آفریدی کاکہناتھاکہ ٹی 20ورلڈکپ 2016ئ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لوں گا، خوشگوار یادوں کے ساتھ اپنے کیریئرکا اختتام کرناچاہتاہوں۔یادرہے کہ شاہد خان آفریدی ٹیسٹ اورون ڈے کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور ورلڈکپ 2015ءمیں مصباح الحق اور شاہدآفریدی نے اپنے ون ڈے کیریئرکے آخری میچ کھیلے تھے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان



















































