اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

بانجھ پن کے لیے دنیا میں اپنائے جانے والے طریقے

datetime 30  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جنسی اور تولیدی صحت میں اضافے اور بانجھ پن کے خاتمے کے لئے آج کے دور میں طرح طرح کی ادویات استعمال کی جاتی ہیں لیکن ماضی کا انسان اس مقصد کے لئے عجیب و غریب اور ناقابل یقین حربے بھی استعمال کرتا رہا ہے، جن میں سے اکثر کا استعمال آج بھی جاری ہے۔ ان دلچسپ نسخوں کا احوال کچھ یوں ہے۔
-1 بن مانس کا پیشاب
زمبابوے کے بعض قبائل بن مانس کے پیشاب کو جنسی ہارمونز سے بھرپور سمجھتے ہیں اور بانجھ پن کے خاتمے کے لئے اسے شراب کے ساتھ ملا کر پیتے ہیں۔
-2 مکھی کا جوس
ہسپانوی مکھی جسے بلسٹر بیٹل بھی کہا جاتا ہے کا جوس جنسی صحت کے لئے مفید سمجھا جاتا ہے اور ہسپانیہ میں اس کا استعمال عام رہا ہے۔
-3 گھونسلے کا سوپ
چین اور دیگر کئی ایشیائی ممالک میں پرندوں کے گھونسلوں کو پانی میں ابال کر اس کا سوپ پیا جاتا ہے تاکہ جنسی صحت میں اضافہ کیا جاسکے۔ یہ گھونسلے پہاڑوں میں رہنے والے چھوٹے پرندے اپنے لعاب کو خشک کرکے بناتے ہیں۔

مزید پڑھئے:کانپتی آ واز پر قابو پانے کا طریقہ

-4 لنگم پوجا
جاپان اور بھارت میں عضو کے دیو قامت بت بنا کر ان کی پوجا کی جاتی ہے اور گلیوں بازاروں میں ان کی نمائش کی جاتی ہے۔ اس عمل کو حصول اولاد کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
-5 پانی کا چھڑکاﺅ
ہنگری میں ایک سالانہ تہوار میں نوجوان لڑکے لڑکیاں بازاروں میں نکلتے ہیں اور لڑکیوں پر پانی پھینکا جاتا ہے۔ یہاں لوگوں کا خیال ہے کہ پانی کے چھڑکاﺅسے لڑکیوں کی صفائی ہوجاتی ہے اور وہ اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہوجاتی ہیں۔
-6 اشک بار ستون
ترکی میں اولاد کے خواہشمند آنسو بہانے والے ایک ستون کے ایک سوراخ میں انگوٹھا ڈال کر گھماتے ہیں۔ اگر انگوٹھا تر ہوجائے تو سمجھا جاتا ہے کہ سائل جنسی اور تولیدی صحت سے مالا مال ہوگیا۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…