ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب، ایک سے زائد شادیاں دل کا مریض بنا سکتی ہیں

datetime 30  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(نیوزڈیسک) شادی شدہ ہونا کسی مرد کی زندگی کو طویل کرنے کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے تاہم ایک سے زائد بیویوں کی موجودگی جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ دعویٰ سعودی عرب میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ جدہ کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر کی تحقیق کے مطابق ایک سے زائد شادیوں کی صورت میں شوہر کے اندر امراض قلب کا خطرہ 4 گنا بڑھ جاتا ہے۔ محقق ڈاکٹر امین اللہ کے مطابق ایسے شواہد موجود ہیں کہ شادی شدہ افراد کی صحت مجموعی طور پر بہتر اور ان کی عمریں طویل ہوتی ہیں تاہم ہم نے پہلی بار ایک سے زائد شادیوں سے دل کی صحت پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا ہے۔ تحقیق میں 687 شادی شدہ افراد کا جائزہ لیا گیا جن کی اوسط عمر 59 برس تھی جن میں سے 19 فیصد افراد کی 2 شادیاں ہوچکی تھیں، 10 فیصد کی تین جبکہ 3 فیصد مردوں کی 4 چار بیویاں تھیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایک سے زائد شادیوں کے نتیجے میں مردوں میں خون کی شریانوں سے متعلقہ امراض کا خطرہ 4.6 گنا زیادہ ہوجاتا ہے جو آگے بڑھ کر دل کے امراض کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

مزید پڑھئے:فیس بک نے چور کو پکڑوا دیا

ڈاکٹر امین کا کہنا تھا کہ ہم نے بیویوں کی بڑھتی تعداد اور شریانوں کے بلاک ہونے کے درمیان تعلق کو دریافت کیا ہے جس کی ممکنہ وجوہات جذباتی اور مالی دبا? ہوسکتی ہان کا کہنا تھا کہ ابھی اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ اس تعلق کی مستند تصدیق کی جاسکے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…