ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

رات کو دیرسے کھانا سینے کے کینسرکا سبب ،تحقیق

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلاڈیلفیا(نیوزڈیسک) انسان بڑھتی ہوئی مصروفیات کے باعث اپنے کھانے پینے کے اوقات ہی بھول بیٹھا ہے اور اسے جب بھی وقت ملتا ہے اس وقت کھانے کوترجیح دیتا ہے جس کے بے شمار نقصانات ہیں لیکن خاص کر خواتین کو اس بات کا احساس نہیں ہوتا کہ بے وقت کا کھانا ان کے لیے کتنا نقصان دہ ہوسکتا ہے کیونکہ تحقیق میں یہ بات سامنے ا?ئی ہے کہ رات کو دیر سے کھانے کی عادت خواتین میں سینے کے کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔امریکن ایسوسی ایشن فار کینسر ریسرچ کے سالانہ اجلاس میں پیش کی گئی تحقیق کے مطابق رات کا کھانا جلدی کھانے اور رات میں اسنیکس کھانے کی عادت چھوڑ دینے سے فشار خون اور شوگر لیول کم ہوتا ہے جس سے ذیابیطس جیسی بیماری پیدا نہیں ہوتی تاہم اس کے برعکس رات کا کھانا دیر سے کھانے سے کینسر جیسا موذی مرض لاحق ہوسکتا ہے۔ماہرین کی جانب سے 2 ہزار خواتین پر تحقیق کے بعد کہا گیا ہے کہ رات کے کھانے اور اگلی صبح کے ناشتے میں ہر 3 گھنٹے اضافے کے باعث خون میں گلوکوز کا لیول 4 فیصد کم ہوجاتا ہے جب کہ دن کے دیگر اوقات میں خواتین کتنا بھی کھائیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ محقیقن کا کہنا ہے کہ گلوکوز کینسر سیل میں تیزی سے اضافے کا باعث بنتے ہیں جب کہ گلوکوز کو ختم کرنے والی انسولین اگرچہ وقتی شوگر لیول کو کنٹرول کرتی ہے تاہم سائیڈ انفکیشن کے طور پر یہ سینے کے کینسر کے خدشے کو بڑھاتی ہے۔تحقیق کے بانی امریکی یونیورسٹی کے پروفیسر کے مطابق اس تحقیق میں ان خواتین کے لیے واضح پیغام ہے جو کھانے کے بعد بھی رات کو سونے سے قبل اسنیکس وغیرہ کھاتی ہیں کیونکہ رات کے کھانے اور اگلی صبح کے ناشتے کے وقت میں جتنا زیادہ فاصلہ ہوگا اتنا ہی سینے کے کینسر کا خدشہ کم ہوتا ہے جب کہ دوسرے لفظوں میں کہا جا سکتا ہے کہ یہ ایک سادہ غذائی پلان ہے جسے اپنا کر خواتین ایک مہلک بیماری سے بچ سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…