پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

اپنے جسم کو زہریلے مواد سے محفوظ رکھیں

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

(نیوز ڈیسک) انسانی جسم میں وقت کے ساتھ زہریلے اور مضر صحت مادوں کا جمع ہوجانا قدرتی بات ہے اور انہیں نظر انداز کرنا جلد کی خارش سے لیکر کینسر جیسے امراض تک کا باعث بنتا ہے۔ جسم سے فاسد مادوں کے اخراج کیلئے سیب کے سرکے کا انتہائی کارگر اور آسان گھریلو نسخہ پیش خدمت ہے۔
اجزائ
پکے ہوئے سیب 5کلو گرام ابلا ہوا پانی 1پاﺅ شہد 200گرام
طریقہ:
سیبوں کو چھلکوں سمیت کدو کش کرکے باریک کرلیں۔ 10لٹر کی گنجائش والے برتن کا ایک چوتھائی حصہ ابلے ہوئے پانی کو ٹھنڈا کرکے بھر لیں۔ اس میں کدو کش کئے ہوئے سیب اور شہد ڈال دیں۔ برتن کا ڈھکنا بند کرکے اسے خوب اچھی طرح ہلائیں تاکہ سب کچھ مکس ہوجائے اور پھر اس کا ڈھکنا ڈھیلا کرکے ہوا اس کے اندر داخل ہونے دیں۔ اس آمیزے کو چالیس دن کیلئے اسی حالت میں رہنے دیں۔ جب سیب تہہ میں بیٹھ جائیں تو انہیں باریک کپڑے کے ذریعے مائع حصے سے علیحدہ کرلیں۔ چھانے گئے مائع کو مزید 40دن کیلئے برتن مےں پڑا رہنے دیں اور اس کے بعد ایک دفعہ پھر چھان لیں۔ تخمیر کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور بہترین سیب کا سرکا تیار ہے جسے آپ بوتلوں میں ڈال کر محفوظ کرسکتے ہیں۔
یہ خاص سرکہ نا صرف جسم کو فاسد مادوں سے پاک کرتا ہے بلکہ دوران خون کو بہتر کرتا ہے اور جسم کو معدنیات اور وٹامن بھی فراہم کرتا ہے۔ اس کے استعمال کے مختلف طریقے درج ذیل ہیں۔
*ہر کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے سرکے کا ایک چمچ اور شہد کا ایک چمچ پانی کے ایک کپ کے ساتھ استعمال کریں۔
*گھر بھر کی صحت کے لیئے ایک چوتھائی کپ سرکہ، ایک چوتھا ئی کپ کارن آئل اور آدھا کپ شہد کو مکس کرکے سلاد پر چھڑک لیں۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…