اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ماں کا دودھ بچوں کیلئے اہم ترین اور مفید ترین غذا سمجھی جاتی ہے مگر ایک برطانوی کمپنی نے اسے آئس کریم کی شکل دے کر بڑوں کیلئے بھی پیش کردیا ہے۔یہ متنازع ترین آئس کریم برطانوی کمپنی Licktatorsاور ماں کے دودھ کے حق میں مہم چلانے والی سماجی کارکن 30سالہ خاتون وکٹوریا ہائلی کی مشترکہ پیشکش ہے۔ وکٹوریا کا کہنا ہے کہ وہ اس آئس کریم کو برطانوی شہزادی کیٹ مڈ لٹن کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کے موقع پر متعارف کروارہی ہیں تاکہ شہزادی اور عوام الناس کو ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت کی یاد دہانی کرواسکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ماں کا دودھ بے پناہ خوبیوں کا حامل ہے اور یہ ہر عمر کے افراد کیلئے ایک بڑی نعمت اور خوشذائقہ خوراک ہے۔اس آئس کریم کا نام Royal Baby Gagaرکھا گیا ہے اور اسے ماں کی طرف سے عطیہ کئے گئے دودھ اور میڈا گاسکر کے ونیلا سے بنایا جائے گا۔ آئس کریم تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اکٹھے کئے گئے دودھ کو اعلیٰ ترین طبی معیار کے مطابق پرکھ کر اسے آئس کریم کی شکل دی جائے گی جو نہ صرف انتہائی مزیدار ہوگی
مزید پڑھئے:بہت اونچی آواز سنی، دوسرے ہی لمحے برف کے نیچے دب گیا، گائیڈ کی روداد
بلکہ صحت کیلئے بھی بھرپور فوائد کی حامل ہوگی۔ آئس کریم کو گلابی اور نیلی ٹیوب میں پیش کیا جائیگا اور یہ لندن کے مختلف سٹورز کے ساتھ ساتھ thelicktators.comپر آن لائن فروخت کیلئے بھی عنقریب دستیاب ہوگی۔ آئس کریم کی آدھے لٹر کی ٹیوب 19.99 برطانوی پا?نڈ(تقریباً 3,000 پاکستانی روپے) میں دستیاب ہوگی۔