اسلام آباد(نیوزڈیسک)ٹھنڈے پانی سے نہانا بہتر ہے یا گرم پانی سے؟اس سوال کا جواب اکثر لوگ مختلف دیتے ہیں لیکن ماہرین صحت نے نہانے کے لئے ایک ایسا طریقہ بتایا ہے کہ جس پر عمل کرکے آپ انتہائی تازہ دم رہ سکتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے آپ کا سارا دن بہت خوشگوار گزرتا ہے اور ساتھ ہی آپ جسم میں بہت زیادہ توانائی محسوس کرتے ہیں۔ویب سائیٹ entrepreneur.comپر ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جب آپ نہا چکیں تو آخر میں30سیکنڈکے لئے ٹھنڈے پانی کے نیچے جائیں،اس کے بعد 30سیکنڈ کے لئے گرم پانی سے شاور لیں اور پھر آخری30سیکنڈ میں دوبارہ ٹھنڈے پانی کا استعمال کریں۔ان کا کہنا ہے کہ جب ہم گرم پانی سے نہا کر باہر نکلتے ہیں تو ہمارا جسم گرم ہوتا ہے اور باہر کی ٹھنڈ ک کی وجہ سے ہمیں نیند آنے لگتی ہے لہذا لوگوں کو چاہیے کہ وہ اوپر بتائی گئی مشق سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دن بھر تروتوانا رہیں۔
مزید پڑھئے:بالی ووڈ فنکاروں کے خفیہ معاشقے
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح آپ ذہنی تناﺅسے بھی بچ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ آپ کے جسم میں قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار ہوگا اور ساتھ ہی آپ کو بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد دے گا۔