اسلام آباد(نیوز ڈیسک )دور جدید کا انسان آگے بڑھنے کیلئے جن چیزوں کی قربانی دے رہا ہے، ان میں انسانی صحت بھی شامل ہے۔ مصروف اوقات کار کے باعث نوکری پیشہ افراد کی اکثریت ناشتے کو سب سے کم اہمیت دیتی ہے اور اگر ناشتہ کرتی ہے تو اس کیلئے ایسی چیزوں کو ترجیح دیتی ہے جنہیں وہ چلتے پھرتے کھا لیں۔ عرف عام میں جنہیں فاسٹ فوڈز بھی کہا جاتا ہے۔ اگر آپ کی زندگی بھی اسی قدر مصروف ہے کہ آپ کے پاس بھی فاسٹ فوڈ کھانے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں تو آپ کیلئے چند خاص فاسٹ فوڈز پر مشتمل ناشتے پیش ہیں۔ ان میں کیلوریز کی مقدار بھی چار سو سے کم ہے، اس لئے یہ موٹاپے کا باعث بھی نہیں ہوتے ہیں اور جسم کے لئے ضروری توانائی بھی فراہم کرتے ہیں۔سٹار بکس کلاسک ہول گرین اوٹمیل میں اوٹمیل کے علاوہ خشک میوے، براو¿ن شوگر بھی شامل ہوتی ہے۔ اس کی فی سرونگ میں 160کیلوریز ملتی ہیں جبکہ اڑھائی گرام فیٹ، 28گرام کاربوہائیڈریٹس، 5گرام پروٹین بھی ملتا ہے۔ یہ سوڈیم سے پاک ہے، اس لئے بلڈ پریشر کے مریض بھی اسے آسانی سے لے سکتے ہیں۔
مکڈونلڈز فروٹ اینڈ یوگرٹ پارفیٹس، لو فیٹ وینیلا یوگرٹ، بلیوبیریز، سٹرابیریز اور گرینولا کا مزیدار مرکب ہوتا ہے۔ فی سرونگ اس میں ڈیڑھ سو کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ فیٹس کی مقدار دو گرام ہوتی ہے۔ 30گرام کاربوہائیڈریٹس، چار گرام پروٹین اور اسی ملی گرام سوڈیم کا حامل یہ فاسٹ فوڈ ایک بھرپور ناشتہ ہے۔جیمبا جوس ایپل اینڈ گرینز سمودی مختلف پھلوں کو سٹرابیری اور سیب کے جوس کے ہمراہ بلینڈ کرکے تیار کی جاتی ہے۔ اس کی 16اونس کی سرونگ میں اڑھائی سو گرام کیلوریز جبکہ ایک گرام فیٹ، 60گرام کاربوہائیڈریٹس، چار گرام پروٹین اور 55ملی گرام سوڈیم شامل ہوتا ہے۔
پینیرا بریک فاسٹ پاور سینڈوچ ان افراد کیلئے اچھے رہتے ہیں جنہیں ناشتے میں کسی ٹھوس شے کی طلب ہوتی ہے۔ تازہ انڈوں، ورمونٹ وائٹ چیڈر اور سموکڈ ہیم کو ہول گرین بریڈ سلائس کے بیچ بطور فلنگ رکھ کے تیار کیا جاتا ہے۔ اس میں 340کیلوریز، پندرہ گرام فیٹ، 31گرام کاربس، 16گرام پروٹین اور920ملی گرام سوڈیم شامل ہوتا ہے۔کوزی سپینچ فلورینٹین ریپس بھی ایک شاندار ناشتہ ہوتا ہے۔ گرم ٹورٹیلا میں انڈے اور پالک کے ہمراہ آرٹیچوک سپریڈ کے باہمی ملاپ سے یہ شاندار ناشتہ صبح کے تیز رفتار معمولات میں بے حد مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ تمام ناشتے وہ ہیں جو اگرچہ فاسٹ فوڈز پر مبنی تو ہیں تاہم غذائیت سے بھرپور ہونے کے سبب یہ روایتی فاسٹ فوڈز کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہیں۔
فاسٹ فوڈز : ناشتہ جو صحت کے لیے بہترین ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا



















































