اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

اب نیند نہ آنے سے گھبرانا چھوڑیں چٹکی بجاتے ہی نیند آ جائے

datetime 27  اپریل‬‮  2015
young and beautiful brunette in a bed just waked up and yawning
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو زڈیسک ) اگر بروقت بستر پر آنے کے باوجود بھی آپ کو سونے کیلئے گھنٹوں نیند کی خوشامد کرنا پڑتی ہے تو گھبرائیں نہیں۔ دنیا بھر میں یہ مسئلہ ایک ارب سے زائد کی آبادی کا ہے۔ صرف امریکہ میں ہی چھ کروڑ افراد نیند کی کمی کی شکایت کرتے ہیں جن میں سے چار کروڑ افراد شدید نوعیت کی نیند کی بیماریوں کا شکار ہیں۔ ڈاکٹر اینکلی اسرائیل کہتی ہیں کہ آج کل کے دور میں مصروفیات اس قدر بڑھ چکی ہیں کہ بالغ افراد کیلئے ضروری نیند کا وقت بھی کاموں کیلئے قربان کرنا پڑتا ہے۔ شدید کام کا دباو¿ دیگر اقسام کے مسائل بھی پیدا کرتا ہے تاہم اگر مندرجہ ذیل طریقوں پر عمل کیا جائے تو امید ہے کہ آپ بستر پر لیٹتے ہی فوراً نیند کی وادی میں اتر جائیں گی۔ وہ طریقے کچھ یوں ہیں کہ اگر آپ دن بھر شدید ترین مصروفیات میں گھری رہیں اور اب فرصت پاتے ہی بستر پر جانا چاہتی ہیں تو اپنے ارادے پر ایک بار پھر غور کیجیئے۔ آپ کا جسم ذہنی و جسمانی طور پر شدید مصروف رہنے کے باعث فوراً ہی نیند کی حالت میں جانے میں مشکلات محسوس کرتا ہے۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے کہ تیز رفتار انجن کو یکدم چابی گھما کے بند کرنے کی کوشش کی جائے۔ اس کے بجائے خود کو ایک گھنٹہ پرسکون کریں۔ اس دوران ہلکی پھلکی ورزش یا پھر غسل کریں۔ ٹی وی دیکھیں یا کچھ بھی ایسا جس میں جسم پرسکون ہو، اور پھر سونے کیلئے بستر پر جائیں۔کلینیکل سائیکولوجسٹ ڈاکٹر کینیڈی جو کہ ”گڈ سلیپر“ کے مصنف بھی ہیں، نیم گرم پانی سے غسل کو موثر مانتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نیم گرم پانی سے غسل کے بعد جسم کا درجہ حرارت تیزی سے گرتا ہے۔ اس سے دل کی دھڑکن، ہاضمے کا عمل اور میٹابولک سسٹم بھی یکدم سست پڑتے ہیں اور جسم پر غنودگی سی طاری ہوتی ہے۔ایک دلچسپ تحقیق کے مطابق موزوں کے استعمال سے دوران خون کو بہتر کرنے میں مدد ملتی ہے، اس لئے یہ تجربہ بھی کیا جاسکتا ہے کہ رات سونے سے قبل موزے پہن لیں۔ اس سے قبل اگر نائٹ کریم یا کولڈ کریم سے پاو¿ں کا مساج کرلیں تو دوہرا فائدہ اٹھا سکتی ہیں کیونکہ آپ کے پاو¿ں بھی نرم و ملائم ہوں گے اور نیند بھی اچھی آئے گی۔اگر سانس لینے کے طریقہ کار کو تھوڑا سا تبدیل کیا جائے تو اس سے دل کی دھڑکن اور دوران خون کی رفتارکو بھی بدلا جاسکتا ہے۔ ناک کے ذریعے آکسیجن اندر کھینچیں اور اپنے پھیپھڑوں کو چار سیکنڈز کیلئے ہوا سے بھر لیں پھر اس سے دوگنا وقت میں یہ ہوا منہ کے ذریعے باہر نکالیں۔ ایسے ہی ایک اور طریقے کو فور سیون ایٹ کہتے ہیں جس میں چار سیکنڈز تک سانس اندر کھینچتے رہنے کے بعد سات سیکنڈز کیلئے اسے اندر رکھیں اور پھر آٹھ سیکنڈز میں اسے باہر نکال دیں۔
اگرآپ رات آٹھ بجے فرصت پاتے ہی بسترپر چلی جائیں گی تو ایسے میں سونا بے حد مشکل ہوجائے گا۔ کوشش کریں کہ اس وقت تک بستر پر نہ جائیں جب تک کہ آپ خود کو نیند میں محسوس نہ کرنے لگیں۔
اگر آپ روحانی مسرت اور قلبی تسکین کیلئے کوئی ورزش کررہی ہیں تو اسے دن کے اوقات میں کریں جب آپ کا ذہن دباو¿ کا شکار ہوتا ہے، اسے رات کے وقت کرنے سے پرہیز کریں۔
اگر رات بسترپر لیٹنے کے بعد پریشانیوں کا خیال آنے لگے تو لیٹ کے سوچنے کے بجائے بستر چھوڑیں اور خود کو دوسرے کاموں میں مصروف کریں تاوقتیکہ آپ خودکو نیند میں محسوس کرنے لگیں۔
اگر آپ کو نیند نہیں آرہی اور آپ بار بار گھڑی دیکھ رہی ہیں تو یاد رکھیں کہ اس طرح نیند کا عمل آسان تو نہ ہوگا ، البتہ آپ خود کو شدید قسم کے ذہنی دباو¿ کا شکار کر لیں گی۔سونے سے قبل ڈائری لکھنے کی عادت بھی نیند کی کیفیت کو بہتر بنا سکتی ہے کیونکہ اس طرح آپ کے اندر یہ احساس بیدار ہوگا کہ آپ نے اپنے مسئلے کسی کے سامنے پیش کردیئے ہیں اور اب آپ کو ان سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…