ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

کہانیاں سنانے سےبچوں کے ذہنوں کی نشو ونما ہو تی ہے

datetime 27  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ماہرین ایک عرصے سے کہتے آرہے ہیں کہ بچوں کو رات کو کہانی سنانے سے نہ صرف آگے چل کر ان میں مطالعے کا شوق پیدا ہوتا ہے بلکہ ان کی ذہنی اور جسمانی نشوونما بھی ہوتی ہے جب کہ اب ماہرین نے اس کے سائنسی شواہد بھی پیش کئے ہیں۔امریکا میں سنسناٹی چلڈرن ہاسپٹل میڈیکل سینٹر کے مطابق بچوں کو اسکول بھیجنے سے قبل کہانیاں سنانے سے ان کی دماغی نشوونما پر گہرا اثر پڑتا ہے اور ہم نے پہلی مرتبہ یہ ثابت کیا ہے کہ کنڈر گارٹن (کے جی) اسکول سے قبل کہانیاں سنانے سے بچوں میں کہانیوں کو سمجھنے اور اس سے تعلق بنانے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے، اس کے لیے 19 صحت مند بچوں پر ٹیسٹ کیے گئے جن کی عمر 3 سے 5 برس تھی اور ان میں 37 فیصد بچوں کا تعلق کم آمدنی والے خاندان سے تھا۔پہلے والدین سے معلوم کیا گیا کہ وہ اپنے بچوں کو رات کو کہانیاں سناتے ہیں یا نہیں پھر ان بچوں کے دماغ کے ایم آر آئی اسکین لیے گئے اور ان مقامات کو دیکھا گیا جو پڑھنے اور الفاظ سے معنی اخذ کرنے کا کام کرتے ہیں، جن بچوں کو رات کو ان کے والدین کہانیاں سناتے تھے ان میں پڑھنے اور الفاظ سے معنی نکالنے والے حصے بہت فعال دیکھے گئے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ والدین کے اس عمل سے نہ صرف بچوں میں آگے چل کر پڑھنے کا شعور بڑھے گا بلکہ ان کا ذہن بھی غیر معمولی طور پر فعال ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…