ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

جلد کی حفاظت کےلئے آ پ کا کچن ہی کافی ہے

datetime 25  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) ورجینیا کی فیفی ایم میکرون قدرتی اشیا میں مووجود کیمیائی کی تجزیہ کار ہیں۔ ان کے پاس ایسی سینکڑوں تراکیب موجود ہیں جن کے ذریعے جلد کی نہ صرف بہتر طور پر دیکھ بھال ممکن ہے، بلکہ بجٹ میں بھی نمایاں فرق پیدا کیا جاسکتا ہے۔مثال کے طور پر ففی اپنی کلائنٹس کو ونٹر ریسکیو ماسک کے لئے کریم چیز کے استعمال کا مشورہ دیتی ہیں۔ اسی طرح سیب کے سرکے کے ذریعے بالوں کی حفاظت سے لے کے جلد کی صفائی تک متعدد کام لئے جاسکتے ہیں۔ففی ان مصنوعات کو تیار کرکے بیچتی بھی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ تیس برس کا ہونے پر انہیں یہ احساس ہوا کہ اب انہیں جلد کی حفاظت کیلئے زیادہ توجہ دینا ہوگی۔ اس پر انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ قدرتی اجزا سے تیار کردہ مصنوعات استعمال کریں گی تاہم اس لیبل کی حامل اشیا کی تیاری میں استعمال کئے گئے عناصر کا جائزہ لینے پر وہ صدمے میں آجاتیں کیونکہ ہر ایک میں کیمیکلز موجود ہوتے تھے۔ آخر کار انہوں نے اپنی تعلیم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خود ہی مصنوعات تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ ابتدا میں دوستوں اور رشتے داروں نے ان کی مصنوعات ہاتھوں ہاتھ لیں جس پر فیفی نے انہیں کمرشل پیمانے پر تیار کرنا شروع کردیا۔فیفی کہتی ہیں کہ گھر میں تیار کی جانے والی مصنوعات کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ان کی تیاری میں کسی قسم کے مصنوعی رنگ نہیں ہوتے اور یہ مصنوعی خوشبو سے پاک ہوتی ہیں۔ عام طور پر یہی دو اشیا سب سے زیادہ الرجیز کا باعث بنتی ہیں۔فیفی کے تیار کردہ ونٹر ریسکیو ماسک کیلئے آپ کو دو اونس فل فیٹ کریم چیز کے علاوہ آدھا چمچ شہد، وہیٹ جرم آئل ایک ملی لیٹر اور اسی مقدار میں گریپ فروٹ جوس درکار ہوں گے۔ اگر آپ ماسک میں پروٹین کا اضافہ چاہتے ہیں تو اس میں انڈے کی سفیدی شامل کریں۔ کمرہ کے درجہ حرارت پر چیز کو نرم کریں پھر کانٹے سے چپٹا کریں اور پھر کانٹے سے دیگر تمام اشیا اس میں شامل کریں۔ اب اسے براہ راست چہرے پر لگائیں یا پھر باریک کپڑے کی پٹی پر لگا کے چہرے پر لگائیں۔
بیس منٹ بعد منہ دھو لیں۔ ہر دو ہفتے میں ایک بار اس عمل کو دوہرائیں۔شیمپو بنانے کیلئے آدھا کپ روز میری انفیوڑن، ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ، دو اونس لیکوڈ کیسٹائل سوپ اور ایک چائے کا چمچ ارگان آئل درکار ہوگا۔ روزمیری انفیوڑن میں سرکہ شامل کریں، پھر اسے صابن کے محلول میں شامل کریں، آہستگی سے چمچ چلاتی جائیں آخر میں آرگن آئل مکس کریں اورآہستہ سے چمچ چلا کے سب اشیا مکس کریں۔اگر چمچ تیزی سے چلائیں گی تو جھاگ پیدا ہوگا اور مطلوبہ مقاصد پورے نہ ہوسکیں گے۔ اسے روزمرہ استعمال کے شیمپو کے طور پر استعمال کریں۔وہ جلد جس پر ایکنی بہت آرام سے نکل آتی ہوں، اس کیلئے ٹونر میں وٹامن سی اور سیب کا سرکہ بنیادی ترین لوازمات ہیں۔ ایک چائے کا چمچ شہد، آدھا کپ پانی، دو اونس نیرولی ہائیڈروسل، دو اونس وچ ہیزل واٹر، ایک کھانے کا چمچ سرکہ، ایک کھانے کا چمچ لیموں کا عرق، ایک چائے کا چمچ گلیسرین، پانچ قطرے گریپ فروٹ ایسینشئل آئل کو آپس میں مکس کریں، اور کسی بوتل میں ڈال کے محفوظ کرلیں، رات سونے سے قبل روئی کے پھائے کی مدد سے لگائیں اور صبح منہ دھو لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…