منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

چین : ماہرین کا انسانی ایمبریو کا کامیاب تجر بہ

datetime 25  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چینی ماہرین نے انسانی ایمبریو کے جینوم می تبدیلی کا دعویٰ کیا ہے۔ پروٹین اینڈ سیل میں شائع ہونے والی اس تحقیق سے ان افواہوں کی تصدیق ہوگئی ہے جن کے گزشتہ ماہ جنم لینے کے بعد سے چینی ماہرین مسلسل تنقید کی زد میں تھے۔ اس بارے میں چینی ماہرین نے وضاحت پیش کی ہے کہ انہوں نے ایسے انسانی ایمبریو استعمال کئے تھے جو کہ بعدازاں حمل کے مقاصد کیلئے استعمال نہیں کئے جانے تھے، اسی لئے ان پر تجربے سے کوئی خطرہ نہیں تھا۔ یہ ایمبریو مقامی بانجھ پن کے ادارے سے حاصل کئے گئے تھے۔ ماہرین نے اس تحقیق میں تھیلیسیمیا کے لئے ذمہ دار جین میں تبدیلی کی کوشش کی تھی۔ اس مقصد کیلئے انہوں نے جین ایڈیٹنگ تیکنیک استعمال کی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ اس تحقیق کو طبی مقاصد کیلئے استعمال میں لانا آسان نہیں بلکہ اس کی راہ میں متعدد رکاوٹیں حائل ہیں اس لئے کوئی بھی طبی ماہر یہ امید نہ رکھے کہ ماہرین اس جینیاتی بیماری پر قابو پانے کے قریب ہیں۔
اس تحقیق کے بارے میں کچھ ماہرین بے حد پرجوش ہیں کیونکہ اگر ایمبریو میں کامیاب تبدیلی کی جاسکتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی بھی بچے میں بیماری کی شناخت پیدائش سے قبل ہوجاتی ہے تو ایسے میں اس کا علاج ممکن ہوسکے گا۔ دوسری جانب اس تحقیق پر تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ انسانی ایمبریو میں کی جانے والی تبدیلیاں نسلی ہوں گے یعنی کہ ایک ایمبریو میں تبدیلی سے آنے والی نسلوں پر بھی اثرانداز ہوا جاسکے گا، اس لئے اس تحقیق کا دائرہ وسیع ہونے سے قبل ہی اسے ختم کیا جانا چاہئے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…