اسلام آباد (نیوزڈیسک ) ملیریا سے بچاو¿ کیلئے تیار کی گئی دنیا کی پہلی ویکسین رواں سال اکتوبر میں افریقا میں استعمال کیلئے پیش کی جائے گی۔ برطانوی دوا ساز کمپنی گلیکسو سمتھ کلائن کی جانب سے تیار کی گئی ملیریا کی ویکسین پر بین الااقوامی ماہرین کے حتمی تجربات جاری ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مرض کے خاتمے کی کوششوں میں یہ ویکسین ایک اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ براعظم افریقہ میں ابتدائی تجربات کے مطابق ویکسین کے استعمال سے بچوں میں ملیریا کے مرض میں تقریباً 50 فیصد کمی ہوئی ہے ، مزید تجربات کے بعد اکتوبر میں یہ ویکسین سب سے پہلے افریقا میں استعمال کیلئے پیش ہوگی۔