نیویارک (نیو ز ڈیسک ) امریکی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گنجے سر پر گھنے بال اگانے کا اب تک کا کامیاب ترین طریقہ دریافت کرلیا گیا ہے۔
یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اس طریقے میں سر کے مخصوص حصوں سے بال اکھاڑے جاتے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ نئے بال اگنا شروع ہوجاتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نئے بال حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ موجودہ بالوں کو ایک مخصوص طریقے کے مطابق اکھاڑا جائے۔ تجربات کے دوران سر کی جلد کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کرکے ایک حصے میں سے 200 بال اکھاڑے گئے تو اس سے کئی گنا زیادہ بال اگ آئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب بال اکھاڑے جاتے ہیں تو جسم ایک ڈسٹریس سگنل پیدا کرتا ہے جو مزید بال اگانے کا عمل شروع کردیتا ہے۔اس تحقیق کے مطابق صرف چھوٹے سے حصے سے مخصوص تعداد میں بال اکھاڑنے سے ہی نئے بال اگتے ہیں کیونکہ اس صورت میں ڈسٹریس سگنل طاقتور ہوتا ہے۔ بڑے حصے سے کم بال اکھاڑنے پر سگنل کمزور ہوجاتا ہے اور نئے بال نہیں اگتے۔ یہ عمل صرف تجربہ کار ماہرین ہی سرانجام دے سکتے ہیں۔
مزید پڑھئے:آپ اعصابی تناﺅ کا شکار ہیں تو جلد ہی اس سے چھٹکارا پائیں