ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

آدھی رات کو کھانہ کھانے سے چھاتی کا کینسر

datetime 23  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )بحالی صحت کے سلسلے میں فاقے کے اثرات کے حوالے سے کی جانے والی ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ رات دیر سے کھانا کھانے یا اسنیک کھانے سے خواتین میں ذیابیطس اور چھاتی کے سرطان کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔تحقیقی ماہرین کے مطابق ابتدائی رات میں کھانا کھانے اور آدھی رات میں اسنیک کھانے کی عادت ترک کرنے سے خواتین چھاتی کے کینسر کے خطرے کو کم کر سکتی ہیں۔محققین کا اندازا ہے کہ رات میں زیادہ وقت فاقے میں گزارنے سے خون میں شوگر کی سطح میں کمی لائی جاسکتی ہے جس سے اس بیماری کے ہونے کا خطرہ بھی کم کیا جاسکتا ہے۔
امریکی ریاست فلاڈلفیا میں امریکن ایسوسی ایشن فار کینسر کی طرف سے 18 سے 22 اپریل تک منعقدہ کینسر ریسرچ کے سالانہ اجلاس میں پیش کی جانے والی تحقیق میں ماہرین نےبتایا کہ چھاتی کے سرطان کا خطرہ ایسی شرکاءخواتین میں کم تھا جو دن میں محدود اوقات میں کھانا پینا ختم کرنے کے بعد رات میں طویل فاقہ کرتی تھیں۔محققین نے کہا کہ سائنسی شواہد کی روشنی میں کہا جاسکتا ہے کہ لمبی رات کے فاقے سے خون میں گلوکوز کی سطح میں نمایاں بہتری ہوئی اس کے باوجود کہ شرکائ خواتین نے دن میں آزادانہ طور کھانا کھایا تھا۔کیلی فورنیا میں سان ڈیاگو اسکول آف میڈیسن سے وابستہ مطالعے کی مصنف ڈاکٹر روتھ ای پیٹرسن نے کہا کہ یہ پہلا مطالعہ ہے جس میں رات کے طویل فاقے اور چھاتی کے کینسر کے درمیان تعلق ظاہر کیا گیا ہے۔ماہرین کی بڑی تعداد کا خیال ہے کہ خون میں شوگر کو کنٹرول میں رکھنے سے ہارمونز پر مبنی سرطان مثلاً چھاتی کے سرطان کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔بقول ماہرین گلوکوز کینسر کے خلیات کی تقسیم کے لیے ایندھن فراہم کرتا ہے۔جبکہ رات کے کھانے کے درمیان اسنیک کھانے کا مطلب خون میں شکر کی کثرت ہے جس کو معمول پر لانے کے لیے لبلبہ خون میں انسولین کا اخراج کرتا ہے جو ہماری کھائی ہوئی غذا میں سے گلوکوز کو نکال کر خلیات میں داخل ہونے میں مدد دیتا ہے جہاں یہ توانائی کے طور پر استعمال ہوتی ہے جبکہ خیال کیا جاتا ہے کہ انسولین بھی اس بیماری کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔اس بیماری کا خطرہ ان شرکاءخواتین کے درمیان کم پایا گیا جو دن کے باقاعدہ اوقات میں کھانا کھاتی تھیں جس سے ان کے خون میں شوگر کی سطح کنٹرول میں تھی۔تحقیق کی سربراہ کیتھرین میری نک نے خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ رات کے کھانے کے بعد اسنیک نہیں کھائیں یہ ایک سادہ عمل ہوگا جس کا بڑا اثر پڑ سکتا ہے۔نتائج کی وضاحت میں ماہرین نے بتایاکہ رات کے طویل فاقے سے جسم کے میٹا بولزم کو نیند کے قدرتی سائیکل کے ساتھ مل کر کام کرنے کی تحریک ملتی ہے، جو میٹا بولک یا تحول سے متعلقہ بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔یہ تحقیق کینسر ‘ایپی ڈیمیولوجی، بائیومارکرز اینڈ پریوینشین’ میں شائع ہوئی ہے جس میں محققین نے 2009 سے 2010 میں امریکہ کے قومی صحت اور غذائیت کے امتحانی سروے میں حصہ لینے والی 2000 خواتین پر ذیا بیطس اور چھاتی کے سرطان کے خطرے کا تجزیہ کیا۔محقق کیتھرین میری نک اور ساتھی ماہرین نے تجزیاتی رپورٹ میں کہا کہ شرکاءمیں رات کے ہر تین گھنٹے کے اضافی فاقے سے 4 فیصد کم گلوکوز کی پیمائش ہوئی۔اسی طرح رات میں ہر تین گھنٹے کے اضافی فاقے سے HbA1C (ہائپر گلیما) یا ہائی بلڈ شوگر کا امکان 20 فیصد کم ہوا جو ذیا بیطس اور چھاتی کے سرطان کے خطرے کا معروف عنصر ہے۔چھاتی کے کینسر سے متعلقہ خطرات کے لیے فاقے کے فوائد کا مشاہدہ کرتے ہوئے محققین نے کہا کہ دن کے چوبیس گھنٹوں میں قدرتی سونے اور جاگنے کے سائیکل کے درمیان کھانے پینے کے اوقات میں کمی کرنے سے خواتین خون میں شوگر کم کرنے کے قابل ہو سکتی ہیں جس کا چھاتی کی گلٹی پراثر ہو سکتا ہے۔محقق ڈاکٹر روتھ ایی پیٹرسن نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کی رات میں 12 سے 14 گھنٹے کے طویل وقفے سے فاقے کے اثرات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔گذشتہ مطالعے سے تصدیق ہوئی تھی کہ ہر روز رات میں دیر سے کھانا کھانے سے جسم کے میٹا بولزم کو نقصان پہنچتا ہے رہورٹ سے یہ بھی ظاہر ہوا تھا کہ جن خواتین میں ٹائپ ٹو ذیا بیطس کی تشخیص ہوئی تھی ان میں 23 فیصد میں چھاتی کے سرطان کا خطرہ زیادہ تھا۔کیتھرین میری نک کے مطابق اس غذائی پیٹرن کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ رات کے فاقے کے دورانیہ میں تبدیلی جیسے سادہ اور قابل عمل رویہ کے ذریعے لوگوں میں صحت مند طرز زندگی کی حوصلہ افزائی کی جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…