اسلام آباد (نیو ز ڈیسک )دنیا بھر میں بے اولادی کا مسئلہ تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ ایسے جوڑوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جنہیں پہلی بار والدین بننے کیلئے دو سے تین برس تک انتظار کرنا پڑ رہا ہے، نیز مصنوعی طریقوں یعنی ادویہ اور دیگر طریقہ علاج کے ذریعے والدین بننے میں کامیابی پانے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اس رجحان کی متعدد وجوہات بیان کی جاتی ہیں تاہم حال ہی میں ایک تحقیق سامنے آئی ہے، جس میں بیان کیا گیا ہے کہ لیپ ٹاپ کمپیوٹرز مردوں میں بے اولادی کا باعث بن رہے ہیں۔ سٹونی بروک میں یونیورسٹی آف نیویارک میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق لیپ ٹاپ کے استعمال میں بے حد احتیاط کی ضرورت ہے۔ لیپ ٹاپ استعمال کرنے کے حوالے سے اس جانب خاص دھیان دینا چاہئے کہ کس پوزیشن میں بیٹھ کے لیپ ٹاپ استعمال کیا جارہا ہے کیونکہ لیپ ٹاپ کو گود میں رکھتے ہوئے بعض پوزیشنز ایسی ہوتی ہیں جس میں جسم کا درجہ حرارت35ڈگری تک بڑھ جاتا ہے جو کہ سپرمز کیلئے مہلک ثابت ہوتا ہے۔ اس تحقیق کی روشنی میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یوں تو لیپ ٹاپ بنایا ہی اسی لئے گیا تھا کہ اسے لیٹے ، بیٹھے کسی بھی حالت میں استعمال کیا جائے لیکن وہ حضرات جو کہ والد بننے کے خواہشمند ہیں ، وہ اس جانب خاص توجہ دیں اور گود میں رکھ کے لیپ ٹاپ استعمال کرنا چھوڑ دیں۔ لیپ ٹاپ کے استعمال کا زیادہ بہتر طریقہ کولنگ پیڈ کے ہمراہ کسی ہموار سطح پر رکھ کے استعمال کرنا ہے۔اس کے علاوہ مردوں میں تیز بخار بھی سپرمز کیلئے مہلک ہوتا ہے،2003میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق بخار کے بعد طویل عرصے تک سپرمز کی مقدار میں35فیصد تک کم ہوسکتی ہے۔ بنیادی طور پر ایسی تمام سرگرمیاں جن میں جسم کا درجہ حرارت بڑھ جائے، سپرمز کیلئے خطرناک ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ گرم پانی کا ٹب، گرم حمام سے بھی پرہیز کرنا چاہئے۔ اس کے علاوہ وہ مرد جو ایک دن میں4گھنٹے سے زائد وقت تک موبائل استعمال کرتے ہیں، ان کے اندر بھی سپرم کاو¿نٹ کم ہوجاتا ہے۔ دیگر عوامل میں غیر صحت مند طرز زندگی اور موٹاپا، بانجھ پن کا باعث بننے والے اہم عوامل ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
وسیم عباس نے صبا حمید سے 29 سال بعد طلاق کی وجہ بتا دی
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
اینکر پرسن ریحان طارق 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے



















































