اسلام آباد (نیوز ڈیسک )یوں تو موٹاپا کسی بھی فرد کی جسامت کو بھدا بنادیتا ہے تاہم بڑھا اور لٹکا ہوا پیٹ اس لئے بھی زیادہ برا معلوم ہوتا ہے کہ اس کی موجودگی میں اچھے لباس زیب تن کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ اگر معاملہ خواتین کا ہو تو پھر انہیں طرح طرح کے معنی خیز جملے بھی سننے کو ملتے ہیں جس کی وجہ سے تقریباً ہر ایک کا خواب پسلیوں سے لگا ہوا پیٹ ہوتا ہے۔ یہ علیحدہ امر ہے کہ اس کیلئے کوشش کرنے میں کم کم لوگ ہی سنجیدہ ہوتے ہیں۔ فٹنس انسٹرکٹرز مخصوص ورزشوں کا ایک پورا مجموعہ بتاتے ہیں جن پر عمل سے چند ہفتوں میں ہی بڑھے ہوئے پیٹ سے چربی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ اس مجموعے میں چند ورزشیں شامل ہیں۔ جنہیں ایک دن بیس منٹ جاری رکھنا اور دو تین دن کے وقفے سے دوہرانا ہے۔ ہفتے میں دو بار کی گئی ورزش پیٹ میں تبدیلی کیلئے کافی ہیں۔
اس مجموعے کی پہلی ورزش جس سے اس مجموعے کا آغاز کیا جائے گا، اسے لنگز ٹوئسٹ کہتے ہیں۔ اس میں پسلی، ران، کولہے اور بازو کی ورزش ہوتی ہے۔ اپنا ایک گھٹنا آگے کی جانب نکالیں اور دوسری ٹانگ پیچھے ہی رکھیں۔ اب گھٹنوں پر زور دیتے ہوئے نیچے ہوں، مگر اس طرح کے سامنے والا گھٹنا نوے کے زوایئے پر جھکے، اس گھٹنے کا رخ سامنے ہوگا جبکہ دوسرے گھٹنے کا رخ زمین کی جانب مگر وہ بھی تقریباً نوے سے سو ڈگری کے زاویئے پر ہوگا۔ اب اپنی کمر کو باری باری دائیں اور بائیں جانب گھمائیں، ساتھ ہی اپنے بازو بھی گھمائیں۔اب سیدھی کھڑی ہوجائیں۔دوسری ورزش کیلئے ٹانگوں کے بیچ معمولی فاصلہ دے کے کھڑی ہوں۔ آپ کے گھٹنے معمولی سے مڑے ہوں جبکہ ہاتھ کولہے پر ہوں۔دائیں قدم کو زمین سے اس طرح اٹھائیں کہ صرف انگلیوں کے بل زمین پر رہیں، دوسرے گھٹنے کو کولہے کی اونچائی تک اٹھائیں، اس کے بعد دونوں پاو¿ں ایک ساتھ زمین پر لے جائیں۔ اسے سٹیپ ہاپ کہا جاتا ہے۔ باری باری 16بار دوہرائیں۔
شاٹ پٹ تیسری ورزش ہوگی۔دونوں ٹانگوں کو آرام دہ پوزیشن میں کھڑا کریں۔ ایک بازو کو شانے جتنی اونچائی تک بلند کریں جبکہ دوسرے بازو کو موڑتے ہوئے کان تک لے جائیں۔ یہ بالکل ویسے ہی ہے جیسا کہ شاٹ پٹ کے دوران کھلاڑی پوز دیتے ہیں۔ باری بار ی اس پوز کو پندرہ باردوہرائیں۔ لنگ ریچ میں دونوں گھٹنوں کو سامنے کی جانب موڑ کے جھکیں۔ ہاتھ بھی سامنے کی جانب جھکائیں، اب ایک گھٹنے کو آگے بڑھائیں ، جس طرح سپرنٹرز ریس کے آغاز پر پوز دیتے ہیں۔ اس دوران گھٹنا سپرنٹرز کے جتنا مڑا ہوا نہیں ہوگا تاہم یہ نوے کے زاویئے پر ہوگا۔ باری باری دونوں ٹانگوں پر یہ عمل دوہرائیں، اس سے پیٹ کے مسلز دبیں گے اور پیٹ اندر ہوگا۔ ہینڈز اپ ہاپ بھی سٹینڈ ہاپ کی مانند ہوگا تاہم اس میں دونوں ہاتھ مکمل طور پر اوپر ہوں گے۔ڈسکس تھر بھی تقریباً ویسا ہی پوز ہے جیسا کہ ڈسکس تھرو کے دوران ہوتا ہے۔ اس پوز کو دس بار بنائیں اور پھر چند سیکنڈز کیلئے ریسٹ کریں۔ ان ورزشوں کے مجموعے کو دوہرائیں، امید ہے کہ آپ کا پیٹ جلد ہی کم ہونے لگے گا۔
ہفتے میں چالیس منٹ کی ورزش آ پ کے پیٹ کی چربی ختم کر سکتی ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں