ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

آم کے وہ نسخے جن سے آپ لاعلم ہیں

datetime 20  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) گرمیوں کی آمد آمد ہے اور پھلوں کے بادشاہ آم کی پیدوار بھی شروع ہوگئی ہے ، آم کے ذائقے اورپھل سے متعلق تو ہم سب واقف ہیں لیکن اس کی مدد سے بنائے نسخوں کی افادیت سے متعلق بیشتر لوگ لاعلم ہیں ۔ گھر میں یہ آسان نسخے بنائیں اور فائدہ اُٹھائیں ۔ 

خون اور منی بڑھانے کا نسخہ

پکے آم کا تازہ رس ایک پاؤ
ستاور کا سفوف پانچ گرام
ثعلب کا سفوف پانچ گرام
تازہ دودھ ایک پاؤ
ادرک کا رس ایک چمچ
دیسی گھی ایک چمچ
ان سب چیزوں کو مکس کر لیں اورروزانہ پینے سے ایک مہینے کے اندراندر خون کی کمی، مردانہ کمزوری اور تولید ی منی کی کمی بھی دور ہوجاتی ہے ۔ 
سن سٹروک.
سخت گرمی بعض اوقات سن سٹروک یعنی لولگنے کے امکانات یقینی ہوتے ہیں جو سخت تکلیف دہ ہوتاہے اور یہی سن سٹرک بعض اوقات موت کا باعث بھی بن سکتاہے ، سن سٹرک سے بچاﺅ کے لیے کچے آم کو آگ پر نرم کر نے کے بعد اس کے پانی میں تھوڑی سی چینی ملائیں اور پی لیں ،کچاآم چونکہ ہرموسم میں دستیاب نہیں ہوتاتو دیرپانسخہ بنانے کیلئے اس کا شربت بنالیں ۔جب کچے آم کی گٹھلی موٹی ہو چکی ہو حسب ضرورت لے کر بھوبھل یا گرم راکھ میں دبا دیں۔ جب آم پک کر پھول جائیں تو نچوڑ لیں، جتنا پانی نکلے اس سے دوگنا چینی ملا کر پکائیں اور شربت بن جائے تو رکھ دیں۔ سن سٹروک کی حالت میں دو دو گھنٹہ بعد پانی میں پلائیں
 مقوی دماغ اور جسم
پکے ہوئے آم کا میٹھا رس ایک پاؤ
 تازہ دودھ آدھ پاﺅ
 ادرک کا تازہ رس ایک چمچ چھوٹی
ان سب چیزوں کو ملالیں اور روزانہ استعمال مفید ہے ۔ 
.ان فوائد کے علاوہ آم دائمی سردرد سے نجات دلانے ، سرکے بوجھل پن ، آنکھوں کے آگے اندھیراآجانے ، سانس پھولنے ، جگرکی کمزوری ، رنگ زرد ہونا وغیرہ کے لیے بھی مفید ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…