پیرس(نیوزڈیسک) ایک تحقیق کے مطابق وٹامنزکوانسانی خورا ک کااہم حصہ قراردیاگیاہے اورانسانی جسم کووٹامنزمطلوبہ مقدارمیں نہ ملنے کانتیجہ مختلف قسم کی بیماریوں کی صورت میں سامنے آسکتاہے اس لئے ان کااستعمال تندرست زندگی کے لئے بے حد مفیداورضروری ہے ۔فرانس میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق طبی ماہرین نے بتایاکہ وٹامن سی کااستعمال فالج سے بچاو میں مددگارثابت ہوسکتاہے ۔پونٹ چیلویونیورسٹی میں صحت منداورفالج سے متاثرہونے والے 65افرادکے خون کے نمونوں میں موجود وٹامن سی کاجائزہ لینے کے بعدمعلوم ہواکہ وٹامن سی سے بھرپوراشیا کے استعمال سے بلڈپریشرکوکنڑول میں رکھ کرفالج جیسی موذی مرض سے محفوظ رہاجاسکتاہے اورایساکرنے سے فالج ہونے کے خطرات کافی حد تک کم رہ جاتے ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں