سڈنی (نیوز ڈیسک ) آ سٹریلوی شخص کی وفات کے دو دن بعد لئے گئے سپرم سے حاملہ ہونے والی اس کی بیوی نے ایک صحت مند بچے کو جنم دیا ہے اخباروی میٹرو کے مطابق آ سٹر یلوی شخص کی ہلاکت ایک حادثے کے دوران ہوئی تھی اور اس کی بیوی اس کی وفات کے بعد بھی اس کے سپر م سے حاملہ ہونے کی خواہشمندتھی لیکن ڈاکٹر چونکہ اس عمل کے بارے میں واضح مو قف نہیں رکھتے تھے لہذا اسے سپریم کورٹ میں جانا پڑا جہاں سے دو دن بعد اس کی اجازت مل گئی خاتون کی آ ئی وی ایف طریقہ حمل کے لیے ایڈ یلیڈ سے کینبر ا جانا پڑا کیونکہ ایڈ یلیڈ میں یہ عمل غیر قانونی ہے پروفیسر کیلٹن ٹر یملن کاکہنا ہے کہ وہ اس عمل کاحصہ بننے کے یلے اس وقت تیار ہوئے جب انہیں احساس ہو اکہ خاتون کو اپنے دنیا سے چلے جانےوالے شوہر کے ساتھ شدید محبت رکھتی ہے اور اسی بچے کی ماں بننا چاہتی ہے
مزید پڑھئے:شاہ رخ نے ٹیم کی فتح کا راز بتا دیا