ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

بستر پر آرام کرنے کے لیے 18 ہزار ڈالر کی پیشکش

datetime 16  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک )میڈیکل اور ادویات کے تجربات کے بدلے میں نقدی کی پیشکش کے بارے میں یقیناً آپ نے سن رکھا ہوگا۔ لیکن، اب امریکی خلائی ادارے، ناسا کو اپنے مطالعے کے لیے70 روز تک بستر پر آرام کرنے والے رضاکاروں کی ضرورت ہے۔اخبار ’میٹرو‘ کی خبر کے مطابق، ناسا کی طرف سے 10 ہفتوں کے لیے بستر پر آرام کرنے والے کسی بھی شخص کو 18 ہزار ڈالر یا تقریباً 12 ہزار پاو¿نڈ معاوضے کی پیشکش کی گئی ہے۔یہ مطالعہ اصل میں ناسا کی ‘بیڈ ریسٹ اسٹڈی’ یا ورزش مطالعہ (FCT 70) ہے۔ناسا کے مطابق, مطالعہ کا مقصد خلائی سفر کے دوران کشش ثقل سے محروم ہوجانے پر جسم جن تبدیلیوں سے گزرتا ہے، اس کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہے۔مطالعہ تین ماہ کے ایک صبر آزما پروگرام کا حصہ ہے، جس میں سائنسدان منتخب ہونے والےخوش نصیب افراد کو 70 دنوں تک اپنی نگرانی میں رکھیں گے۔ناسا کا کہنا ہے کہ مطالعہ میں پٹھوں، ہڈیوں اور قلبی افعال کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے شدید نوعیت کی ایروبک مشقیں ڈیزائن کی گئی ہیں۔ناسا کے مطابق، بیڈ ریسٹ مطالعے میں شامل شرکاءکو ورزش اور بغیر ورزش کے گروپ میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں، شرکاءکو مطالعے کے تمام مراحل کے آغاز اور اختتام پر جسمانی معائنےسے گزرا جاتا ہے۔پہلے مرحلے میں، شرکاء13 دن سے 21 دن تک بستر پر آرام کرتے ہیں،جس میں انھیں عام زندگی کی طرح بستر پر کروٹ بدلنے یا ہلنے جلنے کی آزادی ہوگی۔دوسرے مرحلے میں، شرکاءکو ہوسٹن ٹیکساس میں تحقیقاتی مرکز ‘ناسا اینا لاگ ریسرچ یونٹ’ منتقل کیا جاتا ہے، جہاں انھیں 70 دن 24 گھنٹے بستر پرسخت شرائط کےساتھ آرام کرنا ہوتا ہے۔اس تجربے کے دوران، ان کےجسم کا جھکاو¿ پیچھے کی طرف، پاو¿ں اوپر کی جانب اور سر نیچے کی طرف رہتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تجربے سے ہمیں یہ جاننے میں مدد ملے گی آیا خلائی پرواز کے دوران کشش ثقل سے محروم ہو جانے والے خلائی مسافروں کا جسم بے وزن ہو جانے پر کن تبدیلیوں سے گزرتا ہے۔اس مشکل ترین مرحلے میں رضاکاروں کی حرکت کو ممکنہ طور پر محدود رکھا جاتا ہے۔ خاص ضرورت کے لیے ٹوائلٹ کی جگہ بیڈ پین یا پلاسٹک کا بیگ اور خصوصی شاور اسٹریچر فراہم کئے جاتے ہیں۔دریں اثنا، ان 10 ہفتوں کے تجربے کے دوران شرکاءکو کتابیں پڑھنے، فون استعمال کرنے اور فلمیں دیکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔ تاہم، ایک ہی حالت میں طویل مدت تک رہنے کی وجہ سے شرکاءجوڑوں کے درد کی شکایت کرتے ہیں۔تحقیق کے تیسرےمرحلے میں شرکاءکو بحالی کے چند ہفتوں میں سائنسدانوں کے ساتھ رہنا ہوگا۔ اس دوران وہ خاص ورزش کے پروگرام میں حصہ لیتے ہیں، جس مقصد یہ دیکھنا ہے کہ کسطرح عام ورزش انسانی جسم کو واپس معمول پر لا سکتی ہے۔ناسا کی بیڈ ریسٹ اسٹڈی میں بطور رضاکار بھرتی ہونے کے لیے امریکی باشندہ ہونا ضروری ہے، جبکہ خلابازوں کی طرح رضاکاروں کا صحت مند ہونا بھی ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…