بوسٹن(نیوز ڈیسک )سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک جدید انسٹرومنٹ آپ کے اسمارٹ کو کینسر کا پتہ لگانے والے سستے ذریعے میں بدل سکتا ہے. اس کی مدد سے محض ایک گھنٹے میں آپ کے جسم میں کینسر کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ڈی 3‘ (ڈیجیٹل ڈفرکشن ڈائیگونسس) نامی ایک امیجنگ ماڈیول جو بیٹری سے چلنے والی ایل ای ڈی لائٹ کے ساتھ عام اسمارٹ فون سے منسلک ہوتا ہے، یہ فون کے کیمرے کے ذریعے ہائی ریزولیوشن کے اعداد و شمار ریکارڈ کرتا ہے۔بوسٹن واقع میساچوسٹس جنرل ہسپتال کے ریسرچرز جنہوں نے یہ انسٹرومنٹ تیار کیا ہے، کا کہنا ہے کہ روایتی مائکروسکوپ کے مقابلے یہ زیادہ طاقتور ہے۔ ڈی 3 نظام ایک تصویر میں ایک لاکھ سے زیادہ خون اور عمومی خلیات کا تجزیہ کر کے اعداد و شمار جمع کر سکتی ہے۔ٹیومر کے نیوکلیئر تجزیہ کے لیے خون یا ٹشوز کے نمونے کو مائیکروبڈز سے لیبل کیا جاتا ہے اور اسے ڈی 3 امیجنگ ماڈیول میں لوڈ کردیا جاتا ہے. مائی?روبڈز کینسر سے منسلک مالیکیولز کو باندھنے کا کام کرتے ہیں۔ڈی 3 ٹیسٹ کا نتیجہ ایک گھنٹے کے اندر اندر آ جاتا ہے اور اس میں محض 1.80 ڈالر فی ٹیسٹ خرچ آتا ہے۔اس نظام میں مزید بہتر ی پیدا کی جارہی ہے، جس کے بعد اس کے خرچ میں اور کمی کا امکان ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں