جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

چکنائی سے بھرپور خوراک کا استعمال کولیسٹرول میں اضافے کا سبب

datetime 12  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام اباد(نیوز ڈیسک)امراض قلب سے بچاﺅ کےلئے کولیسٹرول کی جانچ پڑتال کرنا ضروری ہے ،چکنائی سے بھرپور خوراک کا استعمال کولیسٹرول میں اضافے کا سبب بنتا ہے ،گھروں کی بجائے ہوٹلوں کے کھانے امراض کا سبب بنتے ہیں طبی ماہرین کے رائے کے مطابق کولیسٹرول ایک مومی اور چکنا مادہ ہے جو جسم کے تمام خلیات میں پایا جاتا ہے جسم کو خوراک ہضم کرنے ہارمونز اور وٹامن ڈی بنانے کےلئے کولیسٹرول کی ضرورت ہوتی ہے کولیسٹرول کی زیادتی کے وجہ سے شریانوں میں خون کی روانی متاثر ہوتی ہے جو امراض قلب کے لاحق ہونے کا باعث بن سکتا ہے ماہرین کے مطابق چکنائی سے بھر پور خوراک کا استعمال جسم میں کولیسٹرول کے اضافے کا سبب بنتا ہے جب کہ عمر میں اضافے کے ساتھ بھی کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہو جاتا ہے ماہرین کے مطابق بیس سال سے زائد عمر کے مرد خواتین کو اپنا کولیسٹرول لیول باقاعدگی سے چیک کرنا چاہیے جن افراد میںکولیسٹرول نارمل ہوا نہیں اس سلسلے میں احتیاط کرنا چاہیے کیونکہ کولیسٹرول کی زیادتی سے جسم میں خون کی روانی متاثر ہوسکتی ہے جس سے امراض قلب لاحق ہو سکتا ہے ماہرین کے مطابق کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھنے کے لئے متوازن غذا کھانی چاہیے تمباکو نوشی سے پرھیز کرنا چاہیے اور ورزش کو اپنے معمولات میں شامل کرنا چاہیے ماہرین کے مطابق کولیسٹرول کی زیادتی کا شکار افراد ریشہ دار غذا کا استعمال کریں میٹھی چیزوں کی بجائے پھلوں اور تازہ سبزیوں کو اپنی خوراک بنائیں ہفتے میں کم از کم ایک دن مچھلی کھائیں ،گھی مکھن یا اور مارجرین کی بجائے کنولہ یا زیتون کا استعمال کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…