اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بچپن میں طویل مدت تک خاندانی دباو کا سامنا کرنے والے بچوں میں نوجوانی میں زائد الوزن ہونے یا موٹاپے کا امکان ہوتا ہے۔طبی ماہرین کی جائزہ رپورٹ میں خاندانی پریشانیوں کی طویل مدتی نمائش کا، بچوں کی نوجوانی کے وزن کے ساتھ تعلق کا پتہ چلا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانی میں وزن کی زیادتی آگے چل کر بڑے صحت کے مسائل جیسے ذیابیطس، دل کی بیماریاں اور فالج کے خطرے کے امکان کو بڑھا دیتی ہیں۔یونیورسٹی آف ہیوسٹن میں ہیلتھ اینڈ ہیومن پرفارمنس ریسرچ سینٹر سے وابستہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈیفنی ہرنینڈس نے کہا نتائج واضح طور پر بتا رہے تھے کہ بچپنے میں خاندانی دباو کا سامنا کرنا، خاص طور پر والدین میں ناچاقی اور مالیاتی دباو کو طویل عرصے تک برداشت کرنا 18 سال کی کمسن لڑکیوں کے وزن یا موٹاپے کے ساتھ گہرا تعلق تھا۔