برلن (نیوزڈیسک) کبھی کبھی آپ کا کام آپ کیلئے واقعی مشکل ہو سکتا ہے لیکن اسے چھوٹا ایک حقیقت پسندانہ عمل نہیں ہے۔ آپ چند تجاویز پر عمل کر کے اپنے کام کو بہتر بنا سکتے ہیں تازہ ترین تحقیق کے نتیجہ میں ہم آپ کے رہنمائی کریں گے کہ کیسے آپ اپنے کام کو سہل بنا سکتے ہیں۔ ایک ہسپتال میں فرش کی صفائی اور مریضوں کے کمروں میں سے کچرے کی ٹوکری خالی کرنا کسی بھی طور پر ایک آئیڈیل کام نہیں ہو سکتا۔ لیکن ایسی ذمہ داری ادا کرنے کی صورت میں اپنے ذہین کو ایک نقطہ پر مرکوز کریں کہ میرا کام اس ہسپتال کو چلانے میں بہت مدد کرتا ہے اور اس سے مریصوں کو شفاءیاب ہونے میں مدد ملتی ہے۔ اپنے کوم کو وسیع تر تناظر میں دیکھئے اور کبھی بھی اپنے کام کو حقیر نہ جانئےے۔ ایک مطالعہ کے مطابق عام طور پر کام کا معیار ہمیشہ تنخواہ سے کیا جا سکتا نہ کہ آپ کی ذمہ داریوں سے، یہ نہیں دیکھا جاتا ہے کہ آپ مریضوں کی شفاءیابی میں کتنا تعاون کر رہے ہیں۔ اگر آپ ایسے عوامل پر غور کریں گے تو آپ کو اپنا کام بہتر محسوس ہوگا۔ خوشی کا احساس اس احساس کا اندازہ لگانے کیلئے ایک ہسپتال کے صفائی کرنے والے عملہ کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا جن میں سے ایک گروپ پیسے کیلئے یہ کام سر انجام دے رہا تھا تجزیہ کے نتیجہ میں یہ سامنے آیا کہ پیسے کیلئے فرائض سر انجام دینے والا گروپ اپنے کام سے اکتاہت محسوس کرتا تھا جبکہ دوسرا گروپ جیسے یہ احساس دلایا گیا تھا کہ یہ کام ایک با معنی اور پر کشش کام ہے یہ کام مسیحائی پیشہ ہے اور اس کی مدد سے آپ لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں تو دوسرے گروپ کی زندگی مطمئن اور خوش لگی۔ توانائی اور پیسہ ایک کال سینٹر پر کام میں بار بار لوگوں سے رابطہ اور ان کے طرف سے تلخ جوابات سننا بھی ایک تکلیف دہ امر ہے لیکن گرانٹ یونیورسٹی کے پروفیسر آدم نے کال سینٹر کے ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک تجزیہ کیا۔
مزید پڑھئے:قسمت کی دیوی مہربان ہوتو بچے بھی کروڑ پتی بن جاتے ہیں
ان کے مطابق ملازمین میں ترقیوں، بونس کی خواہش ان کے کام میں ڈرامائی تبدیلی لا سکتی ہے اس میں پروفیسر نے ایک کال سینٹر کی ٹےم کو وظائف حاصل کرنے والے طالبعلموں کی جانب سے شکریہ کا لکھا گیا خط دکھایا جس سے ان کی کارکردگی میں بہتری آئی۔ جبکہ سکالر شپ حاصل کرنے والے طالبعلموں کیساتھ بات چیت کے بھی حوصلہ افزائی نتائج نکلے۔ آسان کام منتخب نہ کریں تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ فوری طور پر آسان محسوس ہونے والے کام میں ترقی کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں جبکہ شروع میں مشکل نظر آنے والے کاموں میں ترقی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ کام کا انتخاب کرتے وقت اس بات کو بھی مد نظر رکھیں کہ جو کام آپ کرنے جا رہے ہیں مستقبل میں اس کے آپ پر کیا اثرات مرتب ہوں گے اکثر ایسا ہوتا ہے کہ انسان وقتی طور پر آسان نظر آنے والا کام منتخب کرتا ہے جس میں ترقی کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمیشہ اپنے کام کے کے دوران جدید رجحانات یا کام کرنے کے نئے طریقوں کو فروغ دیں۔ یا کم از کم ہفتہ میں ایک بار کام کرنے کا نیا طریقہ ضرور منتخب کریں۔ ایسا کرنے آپ کیلئے خوشی کا باعث بنے گا۔ اپنے کام کرنے کی جگہ کو ہمیشہ صاف رکھیں جس کے نتیجہ میں ایک تو کام بہتر طور پر ہوگا دوسرا آپ کے افسران اور ساتھ کام کرنے والوں پر اچھا تاثر پڑے گا۔