پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

کیا آ پکو کاجل لگانے کا طریقہ پتہ ہے ؟

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عام طور پرخواتین کاجل آنکھ کے اندرونی کنارے پر لگاتی ہیں، جبکہ وہ خواتین جنہیں آنکھیں بڑی دکھانے کا شوق ہو، وہ بیرونی کنارے پر کاجل لگاتی ہیں۔ اب ایک تحقیق میں ثابت
کیا گیا ہے کہ کاجل یا آئی لائنر کو آنکھ کے بیرونی کنارے پر ہی لگانا چاہئے کیونکہ اندرونی جانب لگانے کی صورت میں آنکھ کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔
آئی اینڈ کانٹیکٹ لینس میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں ماہرین نے گلٹر آئی لائنر کو آنکھ کے بیرونی اور اندرونی کنارے پر لگایا اور اس کے بعد اس کے اثرات کو ریکارڈ کیا۔ اس دوران محسوس کیا گیا کہ اندرونی کنارے پر لگانے والی خواتین کا لائنر تیس فیصد جلدی اتر گیا۔اس موقع پر یہ بھی محسوس کیا گیا کہ لائنر کے ذرات نے آنکھ میں موجود نمی کی حفاظتی پرت کو آلودہ کردیا تھا۔یہ کیمیکلز آنکھ میں موجود اس حفاظتی پرت کو پھاڑ سکتے ہیں اور اگر ایسا ہوجائے تو ایسے میں بصارت کے پردے کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی لائنر لگانے کی یہ تکنیک متعدد وجوہات کی بنا پر نقصان دہ ہے۔ اگر لائنر کی تیاری میں استعمال کئے جانے والے کیمیکلز اچھے معیار کے نہ ہوں تو ایسے میں آنکھوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ اس کے علاوہ اگر لینس پہننے والی خواتین آنکھ کے اندرونی کنارے پر کاجل یا آئی لائنر لگائیں گی تو ان کیلئے بھی یہ تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔ حساس آنکھوں والے افراد کو بھی اس طریقے سے کاجل یا آئی لائنر لگانے سے گریز کرنا چاہئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آئی لائنر میں موجود کیمیکلز کو آنکھ قبول نہ کرے تو ایسے میں آنکھ میں بیکٹیریا کے پیدا ہونے کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔ دوسری جانب میک اپ ماہرین کا کہنا ہے کہ میک اپ تیکنیکس میں کوئی حساب کا فارمولہ نہیں ہوتا ہے کہ کون سا طریقہ غلط اور کون سا طریقہ صحیح ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ میک اپ کا بس ایک ہی اصول ہے کہ چہرے کی ساخت اور اپنی سہولت دیکھتے ہوئے میک اپ کیا جانا چاہئے۔ اس لئے اگر کسی کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کاجل آنکھ کے اندر لگانا ٹھیک نہیں ہے تو وہ نہ لگائے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…