جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

آئی فون کے مسلسل استعمال سے بینائی بھی جا سکتی ہے

datetime 8  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی فونز، ٹیبلٹس وغیرہ کی ایل ای ڈی سکرینز سے آنکھوں کو پہنچنے والے ناقابل تلافی نقصان کے بارے میں تو اکثر ہی خبریں سننے کو ملتی ہیں تاہم اب ایک ہسپانوی ماہر ڈاکٹر سانچز انکشاف کیا ہے کہ کس طرح ان گیجٹس کا مسلسل استعمال، اندھے پن کا خطرہ بڑھا رہا ہے۔واضح رہے کہ جدید دور کی ان ایل ای ڈی ڈیوائسز میں موجود نیلی روشنی کی بڑی مقدار نیند کی کمی، کینسر، سردرد سمیت متعدد صحت کے عارضوں کا باعث بھی ہوتی ہے۔ اب ڈاکٹر سانچیز نے اپنی تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ آنکھ کی پشت پر موجود ریٹینا جو کہ اصل میں روشنی کو محسوس کرتا ہے، اس نیلی روشنی سے متاثر ہورہا ہے۔ اگر ریٹینا کو پہنچنے والا نقصان زیادہ شدید ہو تو اس سے ریٹینا کے بعض حصوں کے خلیئے ہمیشہ کیلئے ختم ہوسکتے ہیں، ایسی صورت میں کسی بھی چیز کو دیکھنے پر اس کے مرکز کا حصہ غائب اور اس کی جگہ پر سیاہ دھبے دکھائی دیں گے۔ ڈاکٹر سانچیز کہتی ہیں کہ تیز روشنی انسانی آنکھ کیلئے نقصان دہ ہے لیکن 2007میں سامنے آنے والی ان ایل ای ڈی لائٹس کی حامل ڈیوائسز سے پہلے انسانی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ انسان کو اتنے طویل دورانئیے کے لئے مسلسل اتنی تیز روشنیوں کو دیکھنا پڑے۔ اس سے قبل کی ٹیکنالوجی سے بنی چیزوں کے مقابلے میں ایل ای ڈی کی حامل چیزوں سے پانچ گنا زیادہ روشنی خارج ہوتی ہے۔
اب ایک اوسط فرد دن میں آٹھ سے نو گھنٹے کے بیچ ان ایل ای ڈی لائیٹس کی حامل ڈیوائسز کے سامنے اپنا وقت گزارتا ہے۔ ااس صورتحال سے بچنے کیلئے ڈاکٹر سانچیز خاص سکرینز کے استعمال کا مشورہ دیتی ہیں۔ یہ سکرینز ماہر امراض چشم کے پاس سے مل جاتی ہیں اور یہ نیلی روشنی کو بلاک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں جس سے آنکھوں کو پہنچنے والے نقصان کی شرح کم ہوجاتی ہے۔ ڈاکٹر سانچیز نے اس سلسلے میں یونیورسٹی آف میڈرڈ میں تجربے کئے ہیں اور دیگر ماہرین امراض چشم نے ڈاکٹر سانچیز کی تحقیق کو قبول کرتے ہوئے اس کا دائرہ کار وسیع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ امر پہلے سے معلوم شدہ ہے کہ نیلی روشنی کی زیادہ مقدار ریٹینا کے سیلز کو نقصان پہنچاتی ہے ایسے میں یہ عین ممکن ہے کہ طویل عرصے تک نیلی روشنی میں رہنے سے آنکھوں کے سیلز کے خاتمے کا عمل شروع ہوجائے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…