اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ماضی میں خواتین جلد کی گہرائی سے صفائی کیلئے فیشئل کا سہارا لیتی تھیں، پھر ٹیکنالوجی بدلی اور ایسے وائپس منظر پر آئے جن میں موجود کلینزنگ کیمیکلز کی مدد سے جلد کی ڈیپ کلینزنگ ہوجاتی تھی اور یوں پارلر جانے کا جھنجھٹ ختم ہوا۔ اب نئی طرز کے وائپس میں موجود پھلوں کے عرقیات اور ان کے تیزاب، گلائیکولک ایسڈز جیسی اشیا جلد کی صفائی کے ساتھ ساتھ رنگت نکھارنے اور جلد کی صفائی کے ساتھ ساتھ جھریاں، اور داغ دھبے بھی ختم کر رہی ہیں۔ ان کثیر المقاصدی وائپس کو دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب تمام میک اپ کے مسائل کا حل ان وائپس میں چھپا ہوگا۔
ان وائپس کی افادیت کو برطانیہ کی امراض جلد کی ایک ماہر ڈاکٹر نک لو نے جاننے کیلئے فی الوقت مختلف برانڈز کے موجود وائپس کا جائزہ لیا ہے اور ان کا تجزیہ پیش کیا ہے۔ اوریجنز کے انسٹنٹ برائٹنگ وائپس کے استعمال کیلئے درج ہدایات میں شامل ہے کہ انہیں ہفتے میں بس دو بار استعمال کیا جائے۔ اس کی وجہ اس میں موجود تیز قسم کے تیزاب ہیں جو جلد کو فوری طور پر صاف ستھرا کرتے ہیں تاہم ان کا دو بار سے زائد استعمال جلد کے مساموں کا منہ کھول دیتا ہے اور اس سے جلد کی قدرتی نمی خشک ہونے کا عمل تیز ہوجاتا ہے، اس لئے انہیں دو بار ہی استعمال کریں۔ حساس جلد کی خواتین کو ان کے استعمال سے گریز کرنا چاہئے یا جو خواتین پہلی بار استعمال کرنا چاہتی ہوں انہیں چاہئے کہ وہ فرسٹ ایڈ بیوٹی کے وائپس استعمال کریں۔ انہیں ہفتے میں ایک بار استعمال سے شروع کریں اور پھر بتدریج روزانہ استعمال پر لے آئیں۔ ایسی ہی جلد کی حامل خواتین کیلئے کائنڈ ٹو سکن کے وائپس بھی اچھا تجربہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ یہ چونکہ روزانہ استعمال کیلئے ہیں، اس میں کمیکلز کی مقدار بھی کم ہے۔ وائپس بنانے والی کمپنیوں کی تعداد درجنوں میں ہے جن کے تیار کردہ وائپس اپنی جلد کی قسم کے مطابق منتخب کئے جاسکتے ہیں تاہم اس حوالے سے یہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ وائپس کو روزانہ کے منہ دھونے کی روٹین کا متبادل نہیں سمجھ لینا چاہئے۔ یہ بالکل ویسے ہی جیسا کہ آپ ہفتے میں ایک بار ڈیپ کلینز نگ کیلئے فیشئل وغیرہ کا اہتمام کرتی ہیں۔ اسی طرح اگر کسی وائپ پر یہ درج ہے کہ ہفتے میں دو بار استعمال کریں تو اسے ہفتے میں دو بار کے استعمال تک ہی محدود کردیں کیونکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس میں شامل کیمیکلز انتہائی تیز قسم کے ہیں اور اگر ان کا استعمال ہفتے میں دو بار سے زائد کیا گیا تو جلد کو نقصان پہنچنے کا بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔
فیشل بھول جائیں، نئی وائپس آگئی
8
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں