واشگٹن(نیوز ڈیسک )نوزائیدہ بچوں کی اکثریت یرقان سے متاثر ہوتی ہے جس کا پتہ عام طور پر جلد کی زرد رنگت سے لگایا جاتا ہے لیکن ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا اور مرض کی شناخت نہیں ہوپاتی اور اس سے بچہ شدید متاثر ہوسکتا ہے تاہم اب ایسی ایپ تیار کرلی گئی ہیں جس کے ذریعے نوازئیدہ بچوں میں اس مرض کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔انجینئرز اور ڈاکٹروں کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کی گئی یہ ایپ بچوں میں یرقان کی فوری طور پر تشخیص کرتی ہیں جب کہ ایپ کی مدد سے یرقان کی شناخت اتنی معیاری ہے کہ اس سے بچے کے خون کو ٹیسٹ کرنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں۔ ماہرین کی ٹیم نے 2 سے پانچ دن کے 100 بچوں پر یہ ایپ آزمائی تو اس کے بہت اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں، ماہرین نے اس ایپ کو بلِی کیم کا نام دیا ہے جس میں فلیش اورکلرکارڈ استعمال کیا جاتا ہے، اس کے لیے ایپ ڈاو¿ن لوڈ کی جاتی ہیں اور ٹیسٹ کے لیے بچے کے پیٹ پر کارڈ رکھ کر اس کی تصویر لی جاتی ہے، یہ جدید ایپ تجزیہ کرکے یرقان کی نہ صرف تشخیص کرتی ہے بلکہ اس کا درجہ بھی بتاتی ہے۔واضح رہے کہ یرقان کو پیلیا بھی کہا جاتا ہے اور اس کی شدت دماغ پر اثرانداز ہوکر بچے کی جان بھی لے سکتی ہے۔