نیویارک (نیوز ڈیسک ) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ 2020 تک خراب ہونے والے ہر عضو کے لیے بنیادی خلیوں کو پیدا کرنا ممکن بن جائیگا ۔ کئی ایک امراض کے علاج معالجے میں امید کی کرن کی حیثیت رکھنے والے بنیادی خلیے مستقبل میں لاکھوں کی تعداد میں انسانوں کی جانیں بچانے میں معاون ثابت ہوں گے ۔دور حاضری میں بنیادی خلیوں پر تحقیقات کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والے ایز جئیس یورنیور سٹی کے شعبہ ہیما ٹالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر اونال کا کہنا ہے کہ بنیادی خلیوں پر تحقیقات کے دائرہ کار میں سن 2020 تک ناکارہ بننے والے تمام تر عضووں کے خلیات کو لیبارٹری میں تیار کیا جانا ممکن بن جائیگا ۔دنیا میں وسیع پیمانے پر انسانوں کو اپنی زد میں لینے والے جان لیوا سرطان کے علاج معالجے میں خلیوں کو استعمال کیے جاسکنے کی وضاحت کر نے والے پروفیسر ڈاکٹر اونال کا کہنا ہے جسم کے متاثرہ کسی بھی عضو کے خلیوں کو استعمال کرتے ہوئے قلیل مدت میں سرطن کا علاج کرنا ممکن ہے علاوہ ازیں اسی طریقے سے پٹھوں اور دماغ کے امراض کا بھی علاج ممکن ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں