اسپین(نیوز ڈیسک ) دنیا بھر کے نوجوانوں میں انرجی ڈرنکس کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے مگر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس سے نوجوانوں میں دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اسپین میں ہونے والی تحقیق کے مطابق انرجی ڈرنکس میں توقع سے بھی زیادہ کیفین شامل ہوتی ہے جو دل کی دھڑکن کی رفتار کو مزید تیز کرتی ہے، اس لئے انرجی ڈرنکس کا ایک کین روزانہ پینے والے نوجوانوں میں دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر کھیل سے قبل اس کے استعمال جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔