جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بے اولاد جوڑوں کے لیے ٹماٹر انتہائی مفید

datetime 3  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوزڈیسک) اولاد کی نعمت سے محروم جوڑے اس انمول تحفے کے حصول کیلئے ہر طرح کی تگ و دو کرتے ہیں اور بعض اوقات علاج پر لاکھوں کروڑوں بھی خرچ کردیتے ہیں۔لیکن ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ تولیدی صحت کی بہتری کیلئے ٹماٹر کرشماتی اثرات رکھتے ہیں اور ٹماٹر کھانے سے مردوں میں سپرم کی تعداد میں 70 فی صد کا ناقابل یقین اضافہ ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چونکہ اولاد نہ ہونے کا سبب جتنا عورت کے مسائل ہوسکتے ہیں اتنے ہی مردوں کے مسائل بھی بے اولادی کا سبب بن سکتے ہیں اور چونکہ ٹماٹر مردوں میں سپرم کی تعداد اور صحت میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتا ہے تو یہ عمومی تولیدی صحت کی بہتری کیلئے بہت ہی اچھی خبر ہے۔یہ تحقیقی رپورٹ امریکی ریاست اوہانیو کے کلیو لینڈ کلینک نے شائع کی ہے۔ ٹماٹر کی یہ حیرت انگیز خصوصیت اس میں موجود ایک مادے لائیکو پین کی وجہ سے ہے اور اسی جادوئی مادے کی وجہ سے ٹماٹر کا رنگ چمکدار سرخ ہوتا ہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کے اس فائدے پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بے اولاد جوڑے اولاد کی خوشیاں دیکھ سکیں۔ یاد رہے کہ صرف برطانیہ میں ہر چھ میں سے ایک جوڑا بے اولاد ہے

مزید پڑھئے:لیڈر شپ کی خصوصیات چہرے سے جھلکتی ہیں محققین کا دعویٰ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…